ETV Bharat / bharat

Kuldeep Singh Dhaliwal on Government Jobs پنجاب حکومت نے محض سات مہینے میں25000 سرکاری نوکریاں دیں، دھالیوال - کلدیپ سنگھ دھالیوال کا سرکاری نوکری پر بیان

پنجاب کے دیہی ترقیات اور پنچایت کے وزیر کلدیپ سنگھ دھالیوال نے کہا کہ وزیر اعلی بھگونت مان کی قیادت میں ریاستی حکومت کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور ریاست میں کسی بھی قیمت پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھا جائے گا۔ موجودہ پنجاب حکومت نے پچھلے سات ماہ کے قلیل عرصے میں 25000 سے زیادہ سرکاری نوکریاں دی ہیں۔ Punjab Rural Development Minister on Government Jobs

پنجاب حکومت نے محض سات مہینے میں25000 سرکاری نوکریاں دیں، دھالیوال

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 10:56 PM IST

امرتسر: پنجاب کے دیہی ترقیات اور پنچایت کے وزیر کلدیپ سنگھ دھالیوال نے جمعہ کو ضلع انتظامی کمپلیکس میں دیہی ترقی پنچایت محکمہ کے 21 مستفیدین کو تقرری نامہ دینے کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ اکہ وزیر اعلی بھگونت مان کی قیادت میں ریاستی حکومت کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور ریاست میں کسی بھی قیمت پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھا جائے گا۔ Kuldeep Singh Dhaliwal on Government Jobs

دھالیوال نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت نے پچھلے سات ماہ کے قلیل عرصے میں 25000 سے زیادہ سرکاری نوکریاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ریاست کے نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے نئے تعینات ہونے والے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پورے خلوص اور محنت سے ریاست کے 12560 دیہات کو رنگلا پنجاب بنائیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ محکمہ کی ہدایات کے مطابق کام کریں اور لوگوں کو بروقت اور پریشانی سے پاک خدمات فراہم کریں۔

وزیر دیہی ترقی نے تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پنجاب حکومت این آر آئی پنجابیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا اور انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ایک شادی کی تقریب کے دوران این آر آئی فیملی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام ملزمان پکڑے گئے ہیں اور کسی بھی ملزم کو بخشا نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 'ایک سال میں 22 لاکھ سرکاری نوکریاں دی جائیں گی'

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں جان بوجھ کر اس واقعہ کو سیاسی رنگ دے رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ واقعہ شراب کے دو ٹھیکیداروں کے درمیان ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا اور این آر آئی پنجابی خاندان کو نقصان اٹھانا پڑا، جس پر انہیں افسوس ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.