ETV Bharat / bharat

پنجاب کی کانگریس حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کا لالچ دے رہی :چڈھا - delhi

عام آدمی پارٹی کے پنجاب کے شریک انچارج راگھو چڈھا نے کانگریس پارٹی پر زبردست حملہ بولتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں پانچ مہینے باقی ہیں، پنجاب حکومت بجلی کی قیمت میں کمی کرکے لوگوں کو لالچ دے رہی ہے۔

Punjab Congress government is tempting to reduce electricity rates: Chadha
پنجاب کی کانگریس حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کا لالچ دے رہی :چڈھا
author img

By

Published : Nov 3, 2021, 5:10 AM IST

نئی دہلی: راگھو چڑھا نے کہا کہ اگر حکومت واقعی بجلی کی شرح کم کرنا چاہتی ہے تو جہاں جہاں کانگریس کی حکومت ہے، ان ریاستوں میں بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے۔ ورنہ آنے والے انتخابات میں عوام ان کو سبق سکھانے والی ہے اور پنجاب میں مکمل اکثریت کے ساتھ عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے جا رہی ہے۔

ویڈیو

راگھو نے کہا کہ پنجاب میں بدعنوان کانگریس حکومت نے ساڑھے چار سال تک کچھ نہیں کیا۔ جب عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پنجاب میں حکومت بننے پر 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کی گارنٹی دی ،جس کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آئی اور پانچ ماہ کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام جھوٹ اور دکھاوے کے جھانسے میں آنے والے نہیں ہیں۔ ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت مکمل اکثریت کے ساتھ بننے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو نئی تبدیلی کا اشارہ قرار دیا

اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس کو واقعی بجلی کی قیمتوں کی فکر ہے تو اسے ہر اس ریاست میں جہاں کانگریس کی حکومت ہے بجلی کے نرخوں میں راحت دینی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت میں آتے ہی پنجاب حکومت نے جو بھی وعدے کیے، چاہے وہ کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے ہوں یا نوجوانوں کو روزگار دینے کے، پنجاب حکومت ہر وعدے میں ناکام رہی ہے۔ پنجاب میں جب انتخابات میں چند روز باقی رہ گئے ہیں تو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا کام کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.