ETV Bharat / bharat

امریندر کی مرکز سے کسانوں کا مسئلہ جلد حل کرنے کی درخواست - اردو نیوز پنجاب

پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی سے احتجاج کر رہے کسانوں کی شکایات کو دور کر کے ان کے مسائل کا جلد حل نکالنے کی درخواست کی ہے۔

punjab cm amarinder
پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ
author img

By

Published : Feb 20, 2021, 10:57 PM IST

وزیر اعلیٰ نے نیتی آیوگ کی ورچول میٹنگ میں حکومت کے رجحان کو دہراتے ہوئے کہا کہ زرعی ریاستوں کا موضوع ہے اور اس بارے میں کوئی بھی قانون بنانے کا حق آئین میں درج کو کوآپریٹو فیڈرل ازم کے سچے جذبے کے مطابق ریاستوں پر چھوڑ دینا چاہیے۔

انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں گذشتہ اکتوبر میں مرکزی قوانین میں کی گئی ترمیمات پاس کیے جانے کی طرف توجہ دلائی۔ کیپٹن سنگھ صحت ٹھیک نہ ہونے کے سبب میٹنگ میں حصہ نہ لے سکے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اصلاح تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے ذریعے کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں میں یقین پیدا کرنے اور ایسے کسی بھی اندیشے کو دور کرنے کے لیے بھارت کی جانب سے قدم اٹھائے جائیں۔

مزید پڑھیں:

'بیٹوں کو سرحد پر بھیجنے والے کسانوں کی بے عزتی کی گئی'

انہوں نے کہا کہ دھان کے باقیات (پرالی) کا انتظامی معاوضہ کے بطور خریدے گئے دھان پر فی کوئنٹل 100 روپیے بونس دیا جائے۔ ریاست کو وائبلیٹی گیپ فنڈ (وی جی ایف) کے بطور ریاست کو بایو ماس بجلی پروجیکٹس کے لیے مالی تعاون کے بطور فی میگاواٹ 5 کروڑ روپیے اور بایو ماس سول ہائیبرڈ پروجیکٹس کے لیے فی میگاواٹ 3.5 کروڑ روپیے دیے جائیں جس سے مہیا دھان کے باقیات کے استعمال کے ذریعے باقیات جلانے سے ہونے والے نقصان سے بچا جا سکے اور کسانوں کی اچھی آمدنی بھی ہو۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.