ETV Bharat / bharat

وزیر اعلیٰ پنجاب کی وزیر اعظم سے پہلی ملاقات

وزیر اعظم سے پہلی ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب چرنجیت سنگھ چننی سے تین اہم مسائل پر وزیر اعظم سے گفتگو کی، پہلا پنجاب میں پیداوار کی خرایداری سے متعلق، دوسرا زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق اور تیسرا کوریڈور کا دوبارہ کھولنے سے متعلق۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی وزیر اعظم سے پہلی ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب کی وزیر اعظم سے پہلی ملاقات
author img

By

Published : Oct 2, 2021, 12:11 AM IST

Updated : Oct 2, 2021, 1:54 AM IST

وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چننی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم سے اپنی ملاقات کی بابت تفصیل سے ساری باتیں بتائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی وزیر اعظم سے پہلی ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب کی وزیر اعظم سے پہلی ملاقات

چرنجیت سنگھ چننی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم سے یہ میری پہلی ملاقات تھی اور یہ ملاقات کسی ایجنڈے کے تحت نہیں تھی بلکہ یہ ایک رسمی ملاقات تھی۔

انہوں نے بتایا کہ' دوران ملاقات میں نے تین اہم معاملے وزیراعظم کے سامنے رکھے، پہلا معاملہ پنجاب میں پیداوار کی خریداری سے متعلق کیوانکہ پنجاب میں فصلوں کی خریداری کا موسم شروع ہو رہا ہے جو پہلے یکم اکتوبر سے شروع ہوتا تھا، اب مرکزی حکومت نے 10 اکتوبر سے کیا ہے۔

چننی نے کہا کہ دوسری چیز زراعت سے متعلق تھی، کیونکہ زراعت ہماری زندگی کا بنیادی ذریعہ ہے، لہٰذا یہ تینوں قوانین منسوخ کرائے جائیں۔

اس بابت وزیر اعظم نے بھی انہین یقین دلایا کہ وہ اس سمت آگے بڑھ رہے ہیں امید ہے کہ جلد ہی ان کسانوں سے بات چیت کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا تاکہ مسئلے کا حل نکلے۔

تیسری بات یہ کہ پاکستان اور بھارت کی مابین واقع کوریڈور جو کووڈ-19 کی وجہ سے بند ہے اسے فوری طور پر کھول دیا جائے تاکہ عقیدت مند یہاں زیارت کے لیے آسکیں۔

Last Updated : Oct 2, 2021, 1:54 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.