ETV Bharat / bharat

پڈوچیری میں 10 مئی سے 14 دن کا مکمل لاک ڈاؤن - انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اس طرح کا حکم دیا گیا

کورونا کے بڑھتے معاملات کے تناظر میں مرکز کے زیر انتظام علاقہ پوڈوچیری نے ہفتے کے روز وائرل بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ یہ پابندی 10 مئی کی آدھی رات سے نافذ ہوگی اور 14 دنوں تک نافذ العمل رہے گا۔

پانڈیچیری میں 10 مئی 14 دن کا مکمل لاک ڈاؤن

author img

By

Published : May 9, 2021, 11:53 AM IST

Updated : May 9, 2021, 12:27 PM IST

پوڈوچیری کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے سخت پابندی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پڈوچیری میں کورونا معاملات مستحکم نہیں ہوسکے ہیں۔ تاحال یہاں کورونا کیسز میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ یہاں 27 اپریل 2021 کو لاک ڈاؤن کا حکم دیا گیا تھا جو 3 مئی تک نافذ تھا۔ بعد ازاں حکومت نے اسے بڑھاکر دس مئی کیا، اور اب کورونا ٹرانسمیشن کا سلسلہ توڑنے کے لیے 10 مئی 2021 کی آدھی رات سے آگے 14 دنوں کے لیے پابندیوں کو جاری رکھنا ضروری سمجھا گیا، انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اس طرح کا حکم دیا گیا ہے۔

احکامات کے تحت تمام ساحل، پارکس، گارڈنس عوام کے لئے تمام دن بند رہیں گے اور کسی بھی شکل میں جمع ہونے اور اجتماع کرنے پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کھلی اور بند جگہوں پر سماجی، سیاسی، کھیل، تفریح​، تعلیمی، ثقافتی یا تہوار سے وابستہ اور دیگر اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ تاہم، شرائط و ضوابط کے ساتھ ضروری خدمات کی اجازت ہوگی۔

احکامات کے تحت مزید کہا گیا ہے ، "کرانہ اسٹورز، سبزیوں کی دکانیں، کھانا، گروسری، گوشت، مچھلی کے جانوروں کے چارے سے متعلق دوکانوں کو ایئر کنڈیشنگ کی سہولت کے بغیر دوپہر 12 بجے تک کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے محکمہ صحت نے بتایا کہ پوڈوچیری میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 1،703 نئے واقعات اور 19 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی جملہ کیس 70،076 تک پہنچ گئے ہیں۔ جب کہ نئی اموات کے بعد پوڈوچیری میں اموات کی تعداد 939 ہوگئی ہے۔ جب کہ مذکورہ عرصے میں 1،177 مریض اس مرض سے بازیاب ہوئے، جس سے مرض سے بحالی کی مجموعی تعداد 55،552 ہوگئی۔ پوڈوچیری میں کووڈ کیسز کی فعال کیسز کی تعداد 13،585 ہے۔

Last Updated : May 9, 2021, 12:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.