ETV Bharat / bharat

LHC Grants Protective Bail to Imran Khan عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچے، نو مقدمات میں ضمانت ملی

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 7:30 PM IST

Updated : Mar 17, 2023, 8:43 PM IST

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی نو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی آمد سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پولیس کے سربراہ ڈاکٹر عثمان انور کو ہدایت کی تھی کہ وہ پی ٹی آئی سربراہ کو عدالت پہنچنے میں سہولت فراہم کریں۔

عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچے
عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچے

لاہور: اسلام آباد اور لاہور میں اپنے خلاف درج ایف آئی آر میں حفاظتی ضمانت کے لیے الگ الگ درخواستیں دائر کرنے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) پہنچے۔ لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی نو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دہشت گردی کے الزامات کے تحت درج نو میں سے چار مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کیا۔ باقی پانچ مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی سماعت جسٹس شیخ پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے کیا۔

دو مقدمات اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ سے متعلق ہیں جبکہ دوسرا زمان پارک میں پولیس آپریشن سے متعلق ہے۔ مزید یہ کہ ایک کیس پی ٹی آئی کارکن زلے شاہ کی حالیہ موت سے متعلق ہے۔ عمران کی آمد سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کے سربراہ ڈاکٹر عثمان انور کو ہدایت کی تھی کہ وہ پی ٹی آئی سربراہ کو عدالت پہنچنے میں سہولت فراہم کریں۔ عدالت نے ابتدائی طور پر کہا کہ وہ شام 5 بجے عمران کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی لیکن بعد میں 5:30 بجے تک کا وقت دے دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan in Toshakhana Case توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا وارنٹ گرفتاری معطل، عدالت میں پیش ہونے کا حکم

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ کو معطل کرتے ہوئے حکم صادر کیا تھا کہ عمران خان کو عدالت پیش ہونے کا موقع دیا جائے اور ان کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

Last Updated : Mar 17, 2023, 8:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.