ETV Bharat / bharat

Protests Against Target Killings کشمیری پنڈت سمیت دو مہاجر مزدوروں کی ہلاکت کے خلاف جموں میں مظاہرے - کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف جموں میں مظاہرہ

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں کشمیری پنڈت سمیت دو مہاجر مزدوروں کی ہلاکت کے خلاف جموں کے مختلف علاقہ میں احتجاج و مظاہرہ کیا گیا۔ Protest Against Target Killings

Protests Against Target Killings
کشمیری پنڈت سمیت دو مہاجر مزدوروں کی ہلاکت کے خلاف جموں میں مظاہرے
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 5:22 PM IST

Updated : Oct 18, 2022, 6:21 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کشمیری پنڈت سمیت دو مہاجر مزدوروں کی ہلاکت کے خلاف جموں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور پاکستان کے خلاف بھی نعرہ بازی کی۔ جموں کے رانی پارک علاقے میں ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنان نے پارٹی صدر اشوک گھپتا کی نگرانی میں زور دار احتجاج کیا اور فاروق عبداللہ کے بیان کی مذمت کی جبکہ شیو سینا اور بجرنگ دل کے کارکنان نے بھی احتجاج کیا۔

کشمیری پنڈت سمیت دو مہاجر مزدوروں کی ہلاکت کے خلاف جموں میں مظاہرے

اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ شوپیاں میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد اب دو مزدوروں کا قتل کیا گیا، جسے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وادی میں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ مظاہرین نے بتایا کہ سرکار کی جانب سے بلند بانگ دعوئے کئے جارہے ہیں لیکن مٹھی بھر کشمیری پنڈتوں اور بیرون ریاست کے لوگوں کی جان بچانے میں انتظامیہ ناکام ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے واقعات کے خلاف سب کو آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آخر ایک معصوم انسان کو قتل کر کے کسی کو کیا حاصل ہو سکتا ہے۔

بتادیں کہ عسکریت پسند نے شوپیاں ضلع کے حرمین علاقے میں اس وقت دو غیر مقامی مزدوروں پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، جب وہ حرمین شوپیاں میں کرایہ پر لیے گئے ایک کمرے میں آرام کر رہے تھے۔ عسکریت پسند نے دونوں مزدوروں پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، جس کی وجہ سے دونوں غیر مقامی مزدور زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ہلاک شدہ مزدوروں کی شناخت رام ساگر اور منیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ جن کا تعلق اترپردیش کے ضلع کنوج سے تھا۔

وہیں اس سے پہلے ہلاک شدہ کشمیری پنڈت جس کی شناخت 43 سالہ پورن کرش بٹ ولد تارک ناتھ بٹ ساکنہ چھودری گنڈ شوپیاں کے بطور ہوئی ہے، کو اس وقت مشتبہ عسکریت پسندوں نے ہلاک کردیا، جب وہ اپنے گھر آرہے تھے۔ کشمیری پنڈت کو اگرچہ زخمی حالت میں ضلع ہسپتال شوپیاں لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ 43 سالہ پورن کرش چھودری گنڈ علاقے میں اپنے بھائی اور بھابھی کے ساتھ رہ رہے تھے جبکہ ان کی اہلیہ اور دو بچے جموں میں ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق پورن کرش کچھ روز سے اپنے باغیچوں میں سیب اتارنے میں مصروف تھے۔ گزشتہ روز دن کے قریب ساڑھے بارے بجے جب وہ اپنے گھر کھانا کھانے کے لیے آ رہے تھے، اسی وقت مشتبہ عسکریت پسندوں نے انہیں ہلاک کر دیا۔ Kashmiri Pandit Killing

یہ بھی پڑھیں: Kashmiri Pandit Killing کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف وادی کے مختلف اضلاع میں احتجاج

Last Updated : Oct 18, 2022, 6:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.