ETV Bharat / bharat

Rajouri Civilians Killing راجوری میں دو شہریوں کی ہلاکت کے بعد احتجاج

راجوری ہائی وے کے ساتھ واقع فوجی کیمپ کے باہر جمعہ کی علی الصبح دو مقامی افراد مردہ پائے گئے، جس کے بعد علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ Killing of Two civilians In Rajouri

راجوری میں دو شہریوں کی ہلاکت کے بعد احتجاج

author img

By

Published : Dec 16, 2022, 8:48 AM IST

Updated : Dec 16, 2022, 10:32 AM IST

راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں فوجی کیمپ کے باہر دو شہری مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے ہیں۔ اس معاملے میں شمالی کمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ راجوری میں ملٹری ہسپتال کے قریب نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے علی الصبح فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس، سیکورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوع پر موجود ہیں۔ وہیں اس واقعہ کے بعد علاقے میں احتجاج شروع ہوگیا۔ شہری ہلاکتوں کے بعد عوام نے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔ راجوری ہائی وے کے ساتھ واقع فوجی کیمپ کے باہر جمعہ کی علی الصبح دو مقامی افراد مردہ پائے گئے، جس کے بعد علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ Protests erupt in Rajouri of Jammu and Kashmir after killing of Two civilians

راجوری میں دو شہریوں کی ہلاکت کے بعد احتجاج

مزید پڑھیں:۔ Youth Dead in Shopian: شوپیان میں گولی لگنے سے عام شہری ہلاک

مقامی لوگوں کے مطابق پونچھ-راجوری ہائی وے پر واقع فوجی کیمپ کے الفا گیٹ کے باہر جمعہ کی علی الصبح دو مقامی افراد مردہ پائے گئے، جسم پر گولیوں کے نشان پائے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔ مقامی لوگوں نے مقتول کی شناخت کمل کمار اور سریندر کمار کے طور پر کی ہے اور دونوں ضلع راجوری کے رہنے والے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تین مقامی افرد پورٹلو پر جو آرمی کے ساتھ کام کررہے تھے، جب وہ آرمی گیٹ کے قریب پہنچ کر اندر جانے لگے تو انڈین آرمی نے گولی چلا دی۔ آرمی کی فائرنگ سے دو کی موت موقع پر ہی واقع ہوئی جب کہ ایک شدید زخمی ہوا، تاہم ابھی تک سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ علاقے میں احتجاج شروع ہوچکا ہے اور ان ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ احتجاج کے دوران مقامی لوگوں نے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے ہائی وے کو بند کر کے ٹریفک روک دی ہے۔ Rajouri Civilians Killing

Last Updated : Dec 16, 2022, 10:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.