ETV Bharat / bharat

Protest Against Udaipur Murder Case: جے پور میں ادے پور قتل معاملہ کے خلاف آج احجاجی مظاہرہ - ادے پور قتل معاملہ کے خلاف مظاہرہ

سرو ہندو سماج اور سنت سماج کی جانب سے منعقد کیا جانے والا یہ احتجاج پہلے بڑی چوپر میں منعقد ہونے والا تھا لیکن سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر پولس انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔ مقام کو تبدیل کرکے اسٹیچو سرکل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ Protest Against Udaipur Murder Case

جے پور میں ادے پور قتل معاملہ کے خلاف آج احجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Jul 3, 2022, 12:08 PM IST

جے پور: ریاست راجستھا کے دارالحکومت جے پور میں آج سنت سماج کی قیادت میں ادے پور قتل معاملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ہنومان چالیسہ کے ورد کا اہتمام کیا جائے گا۔ جے پور کے اسٹیچو سرکل میں ہونے والے اس مظاہرے میں ہزاروں لوگوں کے جمع ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ سرو ہندو سماج کے اس احتجاج میں مختلف سماجی تنظیموں نے وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل کے ساتھ ساتھ بی جے پی اور سنگھ سے منسلک تنظیموں کی حمایت کی ہے۔Protest against udaipur murder case in jaipur today

جے پور میں ادے پور قتل معاملہ کے خلاف آج احجاجی مظاہرہ
جے پور میں ادے پور قتل معاملہ کے خلاف آج احجاجی مظاہرہ

سرو ہندو سماج اور سنت سماج کی جانب سے منعقد کیا جانے والا یہ احتجاج پہلے بڑی چوپر میں منعقد ہونے والا تھا لیکن سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر پولس انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔ مقام کو تبدیل کرکے اسٹیچو سرکل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس احتجاج کے پیش نظر پولس انتظامیہ نے اسے پارک میں کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اسٹیچو سرکل پر ہونے والے اجتماعی مظاہرے کے دوران ہنومان چالیسہ کا بھی ورد کیا جائے گا۔

اس پروگرام کا مقصد بڑے پیمانے پر مظاہروں کے ذریعے ادے پور واقعہ کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوں گے، اس کے لیے بی جے پی رہنما اور کارکنان سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے عام ہندو سماج سے مسلسل اپیل کر رہے ہیں اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمع ہونے کی ترغیب دی جارہی ہے۔

اسٹیچو سرکل پر سرو ہندو سماج کے مظاہرے کی وجہ سے آج سی اسکیم، سول لائنز، لال کوٹھی، ایم آئی روڈ، ٹونک روڈ، سہکار مارگ، 22 گوڑم سرکل، سوڈالہ سمیت کئی علاقوں میں ٹریفک جام کا مسئلہ برقرار رہے گا۔ پروگرام میں ایک لاکھ سے زائد افراد کے جمع ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، اس لیے مظاہرے میں شریک لوگوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے بھی خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ احتجاج کے لیے آنے والے افراد کی گاڑیوں کی مختلف مقامات پر پارکنگ کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ ٹریفک کی صورتحال مزید خراب نہ ہونے کے لیے بعض راستوں پر ٹریفک کی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Udaipur Murder Case: گرو گرام میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.