ETV Bharat / bharat

Bilkis Banos Case بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین حراست میں - حکومت کے ظلم و زیادتی کے خلاف لڑائی

بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے دوران پولیس نے سبھی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ لکھنؤ کے شہید اسمارک پر مقامی سماجی کارکنان نے بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ Protest Against Bilkis Bano Rapists

Bilkis Banos Case
بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین حراست میں
author img

By

Published : Sep 2, 2022, 5:54 PM IST

ریاست اتر پردیش کے لکھنؤ میں بلقیس بانو Bilkis Banos Case کے قصورواروں کی رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ کے دوران پولیس نے سبھی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ دراصل لکھنؤ کے شہید اسمارک پر مقامی سماجی کارکنان نے بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین حراست میں

مظاہرہ میں شامل حسنہ آرا نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کی، انہوں نے کہا کہ گجرات حکومت نے بلقیس بانو کے قصورواروں کو رہا کرکے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ ملک میں اقلیتوں پر جرم کوئی جرم نہیں ہے۔ ہم عدالت اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلقیس بانو کے مجرموں کو جیل بھیجا جائے اور ان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ Lucknow Activists on Bilkis Bano Case

انہوں نے کہا ہم حکومت کے ظلم و زیادتی کے خلاف لڑائی لڑتے رہیں گے۔ حسنہ آرا نے کہا کہ جس گھر کی خواتین کے ساتھ اس طریقے سے ظلم کی جاتی ہے، اس گھر کے لوگ مجرموں کی رہائی پر کیسا محسوس کر رہے ہوں گے، انصاف پر ان کا بھروسہ کیسے قائم رہ سکے گا۔ وہیں سماجی کارکن شپرا نے کہا کہ بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حکومت کا رویہ درست نہیں ہے۔ قصورواروں کو رہا کیا جانے لگا تو جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہوں گے۔ Protest Against Bilkis Bano Rapists

یہ بھی پڑھیں: Bilkis Banos case بلقیس بانو جنسی زیادتی کے قصورواروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.