ممبئی: ممبئ یونیورسٹی میں منعقدہ ایک پروگرام میں ایسے 21 مخصوص لوگوں کو مدعو کیا گیا جنہوں نے معذوری کو شکست دے کر اپنی الگ شناخت قائم کی۔ ان کی یہی شناخت معاشرہ کے لیے مشعل راہ ثابت ہوئی۔ ممبئی کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی سربراہ منجوشا سنگھ ممبئی کے ایسے علاقے میں مخصوص بچوں کے لئے محنت کر رہی ہیں جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے کُرلا سانتا کروز علاقے میں منجوشا سنگھ سرکاری اسکیموں کو ان لوگوں تک پہنچانے کے لئے سخت جدوجہد کررہی ہیں۔ Program organized on the occasion of World Disability Day in Mumbai
اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ جسمانی اور دماغی طور سے بہتر ہوں، یہ کوئی بھی کر سکتا ہے چاہے، ایک عام اور مخصوص افراد کے درمیان یکسانیت صرف اُس کی ہمت اور اس کے حوصلے کی بنیاد پر ہے۔ اس لیے ایسے 21 مخصوص لوگوں کا انتخاب کر کے اُنہیں معاشرے میں بہترین نمونے کی شکل میں پیش کرنے کے لئے ممبئی کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی سربراہ منجو شا سنگھ نے ورلڈ ڈسائبلیٹی ڈے کے موقعے پر ایک پروگرام منعقد کیا۔ منجوشا سنگھ نے کہا کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو مخصوص ہونے کے باوجود اپنے آپ کو کبھی کمزور نہیں سمجھا بلکہ زندگی میں اُنہوں نے محنت کی اور کامیابی کے زینے طے کرتے ہوئے ایسے مقام پر جا پہنچے جہاں ان کی مثالیں پیش کی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ مشعل راہ: معذور شخص ماسک بیچ کر بیوی بچوں کی کفالت کر رہا ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت بھی ایسے لوگوں کو نظر انداز کرتی ہے۔ اگر حکومت ان لوگوں کا ہر قدم پر ساتھ دے تو ان کے حالات بھی بدل سکتے ہیں۔ حکومتیں صرف اسکیمیں بنانے تک ہی محدود رہتی ہیں۔ اصل کام تو ان اسکیموں کو ان تک پہنچانا ہے تاکہ انہیں معاشرے میں ایک بہتر مقام حاصل ہو جس کی اُنہیں ضرورت ہے۔