ETV Bharat / bharat

Prof Gopi Chand Narang Passes Away: اردو کے معروف اسکالر پروفیسر گوپی چند نارنگ کا انتقال

معروف ادیب و نقاد پروفیسر گوپی چند نارنگ کا امریکہ میں انتقال ہوگیا۔ Prof Gopi Chand Narang Passes Away

Prof Gopi Chand Narayan passed away
پروفیسر گوپی چند نارنگ کا انتقال
author img

By

Published : Jun 15, 2022, 10:49 PM IST

Updated : Jun 15, 2022, 11:07 PM IST

عہد حاضر کا صف اول کا اردو نقاد، محقق اور ادیب گوپی چند نارنگ 91 برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔11 فروری 1931 کو ڈکی، زیریں پنجاب میں پیدا ہونے والے پروفیسر گوپی چند نارنگ کو عہد حاضر کا صف اول کا اردو نقاد اور محقق مانا جاتا تھا۔ ادبی حلقوں میں ان کی علمیت کو نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ Prof Gopi Chand Narang Passes Away

اردو کی نششتوں اور مذاکروں میں شرکت کرنے کے لیے وہ ساری دنیا کا سفر کرتے رہتے تھے اور انہیں سفیر اردو کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔ جہاں انہیں بھارت میں پدم بھوشن کا خطاب مل چکا ہے، وہیں انہیں پاکستان میں متعدد انعامات اور اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ چند ماہ قبل تک وہ بھارت کے سب سے اہم ادبی ادارے ساہتیہ اکادمی کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔

Last Updated : Jun 15, 2022, 11:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.