ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم سب رنگ کلچرل سوسائٹی اور حلقہ ارباب ادب کے زیر اہتمام بھوپال میں پروفیسر آفاق احمد کا قومی ایوارڈ تقریب کا انعقاد بھوپال کے اسٹیٹس میوزیم میں کیا گیا۔ ایوارڈ تقریب میں ممتاز ادیب سنتوش چوبے کو ہندی ادب اور ضیاء فاروقی کو اردو ادب میں ان کی خدمات کے لئے پروفیسر آفاق احمد کا قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا-
قومی ایوارڈ تقریب کا اعلان مارچ 2020 میں کیا جا چکا تھا لیکن کورونا قہر کے سبب عائد کی گئی پابندیوں سے ایوارڈ تقریب کا انعقاد نہیں کیا جاسکتا تھا۔ واضح رہے کہ پروفیسر آفاق احمد میموریل قومی ایوارڈ کا اعلان 2018 میں کیا گیا تھا۔
پروفیسر آفاق احمد کا شمار اردو کے ممتاز ادیب، نقاد، ماہر تعلیم، ماہر اقبالیات، افسانہ نگار اور شاعروں میں ہوتا تھا۔ پروفیسر آفاق احمد نے ساری زندگی اردو اور ہندی کے ادیبوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور ہندی و اردو ادب کو قریب تر کرنے میں صرف کی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی یاد میں اردو اور ہندی میں تخلیقی ادب میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اس ایوارڈ سے سرفراز کیا جاتا ہے-
پروفیسر آفاق احمد ایوارڈ اس سے قبل اردو ادب میں نمایاں خدمات کے لئے پروفیسر مظفر حنفی اور ہندی ادب کے لئے راجیش جوشی کو دیا جا چکا ہے- آج کے پروگرام میں دانشوروں نے پروفیسر آفاق احمد کی حیات و خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے ان کی کہانیوں کے مجموعہ بالخصوص گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں:
صحافی منور حسن کمال اردو ایوارڈ 2020 سے سرفراز
بھوپال میں تنظیم سب رنگ کلچرل سوسائٹی اور اور حلقہ ارباب ادب ہندی اور اردو زبان اور ان سے جوڑے ادیب اور شاعروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے مقصد سے اس ایوارڈ کا انعقاد کرتی چلی آ رہی ہے-