کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع کے مختلف علاقوں سے محرم الحرام کے موقع پر عزاداری اور ماتمی جلوس کا نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ امام باڑوں میں مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ گذشتہ دو برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب تاریخی ہگلی امام باڑہ میں عزاداری، ماتمی جلوس اور مجلس کا پرامن اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شیعہ برادری کے ساتھ ساتھ سنی مسلمانوں کی تعداد قابل ذکر ہے۔ Procession organized during muharram at Hooghly imambara in Bengal
مزید پڑھیں:۔ Muharram Procession: سات محرم الحرام کی مناسبت سے سرینگر میں عزاداری کے جلوس
غور طلب ہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ دانشور محمد محسن نے 1841 میں ہگلی امام باڑہ کی سنگ بنیاد رکھی۔ تقریبا 20 برس میں 1861 میں دو منزلہ ہگلی امام باڑہ کا تعمیراتی کام مکمل ہوا۔ ہگلی امام باڑہ کے صدر دروازے پر کلاک ٹاور ہے۔ اس کے صحن میں ایک خوبصورت تالاب ہے۔ جس میں فوارے لگے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ کولکتہ سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں بالخصوص ہگلی امام باڑہ اور واجد علی شاہ کا تاریخی شہر میٹیا برج پر واقع شاہی امام باڑہ میں عزاداری، ماتمی جلوس اور مجلس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔