ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران پرینکا بھی شامل ہوں گی - پرینکا گاندھی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گی

پارٹی کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا بھی سابق کانگریس صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیں گی۔ وہ بدھ کو اپنے شوہر رابرٹ واڈرا کے ساتھ مدھیہ پردیش کے برہان پور پہنچیں گی۔ کمل ناتھ نے شام کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 23 نومبر کی صبح مہاراشٹر سے برہان پور ضلع میں داخل ہوگی۔Priyanka Gandhi to join Bharat Jodo Yatra

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 22, 2022, 10:28 PM IST

برہان پور: پارٹی کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا بھی سابق کانگریس صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیں گی۔ وہ بدھ کو اپنے شوہر رابرٹ واڈرا کے ساتھ مدھیہ پردیش کے برہان پور پہنچیں گی اور ریاست میں یاترا میں شامل ہونے کے بعد 26 نومبر کو واپس جائیں گی۔Priyanka Gandhi to join Bharat Jodo Yatra in MP

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا بھی کل یعنی بدھ کو مہاراشٹر کی سرحد سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں داخل ہوگی۔ یاترا کے داخلے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور سینئر لیڈر اور ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ بھی آج یہاں پہنچ گئے۔ سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ، ارون یادو، سریش پچوری اور کئی لیڈر اور عہدیدار یہاں پہنچے ہوئے ہیں۔

کمل ناتھ نے شام کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 23 نومبر کی صبح مہاراشٹر سے برہان پور ضلع میں داخل ہوگی۔ یہ یاترا 12 دنوں کے دوران تقریباً 380 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور 04 دسمبر کو اگرمالوا ضلع سے راجستھان میں داخل ہوگی۔ مسٹر گاندھی اس دوران برہان پور کے علاوہ کھرگون، کھنڈوا، اندور، اجین اور اگرمالوا اضلاع سے بھی گزریں گے۔

کمل ناتھ نے کہا کہ محترمہ پرینکا گاندھی وڈرا یاترا میں شامل ہونے کے لیے 23 نومبر کی شام اندور آئیں گی اور وہاں سے رات کو سڑک کے ذریعے برہان پور ضلع پہنچیں گی۔ وہ 24 اور 25 نومبر کو یاترا میں شامل ہونے کے بعد 26 نومبر کو واپس جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پہلی بار ہندی بولنے والی ریاست میں داخل ہو رہی ہے۔ اس یاترا کے لئے مدھیہ پردیش میں کافی جوش و خروش ہے۔ یہ یاترا عوام کی آواز بن کر سامنے آ رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کمل ناتھ نے کہا کہ راہل گاندھی اب اس ریاست میں آ رہے ہیں جہاں 18 سال سے بی جے پی حکومت کر رہی ہے۔ یہاں کسان، نوجوان، غریب اور ہر طبقہ پریشان ہے۔ صرف بی جے پی، اس کے لیڈر اور کارکن خوش ہیں۔ بی جے پی کے پاس اب پیسہ، انتظامیہ اور پولیس کے سوا کچھ نہیں ہے اور وہ ان کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ کانگریس کا مقابلہ بی جے پی کی تنظیم سے ہے اور اس کے لیے ہم اپنی تنظیم کو مسلسل مضبوط کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی اور کمل ناتھ کو اندور میں ایک خط کے ذریعہ دھمکیوں کے حالیہ معاملے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت سے دھمکیاں دیکھی ہیں۔ پولیس اس معاملے میں اپنا کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Meeting in Alwar الور میں بھارت جوڑو یاترا کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی میٹنگ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.