پرینکا گاندھی جب کسانوں سے ملنے لکھیم پور کھیری پہنچیں تو انہیں گرفتار کر گیسٹ ہاؤس میں نظر بند کر دیا گیا۔ ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد کے بعد کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا دیر رات لکھنؤ پہنچیں جہاں سے وہ لکھیم پور کھیری کے لئے روانہ ہوئیں لیکن سیتا پور کے ہر گاوں میں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ لکھیم پور کھیری پہنچنے والی پرینکا گاندھی کے آج کئی ویڈیوز گردش کر رہے ہیں۔
پرینکا گاندھی کے جھاڑو لگانے والے ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے آچاریہ پرمود نے لکھا ہے کہ گرفتاری کے دوران جھاڑو لگاتی ہوئی اندرا گاندھی کی پوتی اور شیطانوں کا قتل کرنے والی ''آدی شکتی''۔
یہ بھی پڑھیں:
لکھیم پور تشدد معاملہ: پولیس نے پرینکا گاندھی کو حراست میں لیا
واضح رہے کہ بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) نے فوری طور پر پنچایت بلائی اور پیر کو ملک بھر کے تمام اضلاع میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی کے یو کے میڈیا انچارج دھرمیندر ملک نے فون پر بتایا کہ یہ فیصلہ بی کے یو کے قومی صدر نریش ٹکیت کی صدارت میں سیسولی گاؤں میں منعقدہ پنچایت میں کیا گیا۔ ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد کے بعد بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) نے فوری طور پر پنچایت بلائی اور پیر کو ملک بھر کے تمام اضلاع میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی کے یو کے میڈیا انچارج دھرمیندر ملک نے فون پر بتایا کہ یہ فیصلہ بی کے یو کے قومی صدر نریش ٹکیت کی صدارت میں سیسولی گاؤں میں منعقدہ پنچایت میں کیا گیا۔
آپکو بتا دیں کہ ضلع لکھیم پور کھیری میں نائب وزیراعلی کے خلاف احتجاج کرنے آئے کسانوں اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ کئی کسان زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب لکھیم پور کھیری کی صورت حال کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔