ETV Bharat / bharat

متوفی ارون والمیکی کے کنبے سے ملاقات کے بعد پرینکا نے کیا کہا؟

author img

By

Published : Oct 21, 2021, 10:32 AM IST

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا رات گئے آگرہ پہنچی۔ یہاں اس نے ارون والمیکی کی ماں اور بیوی سے ملاقات کی۔ الزام ہے کہ ارون والمیکی کی موت پولیس حراست میں ہوئی۔

متوفی ارون والمیکی کے کنبے سے ملاقات کے بعد پرینکا نے کیا کہا؟
متوفی ارون والمیکی کے کنبے سے ملاقات کے بعد پرینکا نے کیا کہا؟

کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بدھ کی رات تقریباً 10:45 بجے آگرہ پہنچی۔ جہاں اس نے سونم اور اس کی ماں کملا دیوی سے ملاقات کی جو صفائی کے کام کرنے والے ارون کی بیوی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ لواحقین کو نہیں دی گئی ہے۔ غریب خاندانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یوگی اور مودی کی حکومت نے کیا دیا ہے؟

وزیر اعظم مودی اور یوگی کس قسم کا ملک بنا رہے ہیں؟

کیا کسی کے لیے انصاف نہیں ہے؟

انصاف صرف وزراء کے لیے ہے۔ جن کے بیٹے جرائم کرتے ہیں۔ وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ یہاں غریب خاندانوں پر مظالم ہو رہے ہیں۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ میں غریب خاندان کو معاوضہ دوں گی۔

اس سلسلے میں پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا، 'میں نے ارون والمیکی کے خاندان سے ملاقات کی ہے۔ مجھے یقین نہیں ہو رہا ہے کہ اس صدی میں کسی کے ساتھ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ والمیکی برادری کے 17-18 لوگوں کو مختلف جگہوں سے اٹھا کر تھانے لے جایا گیا، انہیں بے رحمی سے مارا پیٹا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس دلتوں پر ہو رہے حملوں کو روک دے گی: راہل

واضح رہے کہ پرینکا گاندھی کو والمیکی کے کنبے سے ملنے جا رہی تھیں جہاں لکھنؤ میں پولیس نے حراست میں لے لیا تھا اور انہیں آگرہ جانے سے روک دیا تھا۔ تاہم چند گھنٹوں بعد پولیس نے انہیں آگرہ جانے کی اجازت دے دی تھی۔ جس کے بعد وہ قریب 11 بجے رات والمیکی کے کنبے سے ملاقات کیں۔

۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.