ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس کے سبب بریلی کی جیل سے دو سو قیدیوں کی رہائی - second wave of corona

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تاحال کئی ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ بیماری عوام کے لیے بے شمار مشکلات کا سبب بنی ہوئی ہے لیکن اس بیماری کے سبب جیل میں بند کئی قیدیوں کی رہائی بھی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے سبب بریلی کی جیل سے دو سو قیدیوں کی رہائی

author img

By

Published : May 13, 2021, 10:43 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں بریلی کی جیل انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر تقریباً دو سو قیدیوں کو جیل سے رہا کر دیا۔

کورونا انفیکشن کے پیشِ نظر بریلی میں ضلع جیل سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع جیل انتظامیہ نے اب 65 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

یہ تمام وہ قیدی ہیں، جو معمولی جرم میں جیل میں قید ہیں اور جیل میں باقی قیدیوں سے اُن کا رویہ اور اخلاق درست پایا گیا۔

کورونا وائرس کے سبب بریلی کی جیل سے دو سو قیدیوں کی رہائی

ضلع جیل انتظامیہ نے کل 68 قیدیوں کی رہائی کی ایک تجویز ضلع عدالت کے روبرو پیش کی تھی۔ ضلع عدالت نے تمام قیدیوں کے جرم کے مقدمات کا جائزہ لے کر 65 قیدیوں کی رہائی پر مہر لگا دی۔

ضلع جیل انتظامیہ نے ضلع عدالت کا پروانہ ملنے کے ساتھ ہی 65 قیدیوں کو 60 دن کی ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔

ضلع جیل کے جیلر وجے وکرم سنگھ کے مطابق ابھی تک کل 200 قیدیوں کو عبوری ضمانت پر رہا کیا جاچکا ہے۔ اب یہ قیدی کم از کم دو مہینے تک اپنے افراد خاندان کے ساتھ رہ سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.