وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو جموں کے دورے پر آرہے ہیں جہاں وہ راجوری میں فوجی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منائیں گئے۔ نریندر مودی رواں برس دیوالی کا تہوار راجوری میں لائن آف کنٹرول پر فوجی اہلکاروں کے ساتھ منائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم جمعرات کو جموں پہنچیں گے اور وہاں سے وہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر روانہ ہوں گے اور کنٹرول لائن پر فوجی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی کا تہوا ر منائیں گے۔
وزیر اعظم کی آمد کے تعلق سے حفاظتی انتظامات بھی سخت کر دیے گئے ہیں، ساتھ ہی سرحدوں پر بھی فوج کو چوکس کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: مہمان پرندوں کی وادی کشمیر کی آبی پناہ گاہوں میں آمد
اس سفر میں وزیر اعظم کے ہمراہ فوجی سربراہ و سول حکام اور دیگر افسران بھی ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کئی بار دیوالی کا تہوار جموں وکشمیر میں تعینات فوجی اہلکاروں کے ساتھ منا چکے ہیں۔