ETV Bharat / bharat

Covid Review Meeting: وزیراعظم مودی کی تمام وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ آج

ملک میں کورونا معاملوں میں روز بہ روز تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اس سلسلے میں آج وزیراعظم نریندر مودی ملک کی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کریں گے، اس میٹنگ میں متعدد مرکزی وزراء بھی شامل ہوں گے۔ Prime Minister Modi will meet all the Chief Ministers today

وزیراعظم مودی کی تمام وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ آج

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 8:57 AM IST

Updated : Apr 27, 2022, 10:09 AM IST

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان بدھ کو تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں پی ایم مودی ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ شیڈول کے مطابق پی ایم مودی کی یہ میٹنگ دوپہر 12 بجے شروع ہوگی۔ کورونا کی چوتھی لہر کے خدشے کے درمیان وزیر اعظم مودی کی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہے۔ اس سے پہلے بھی وقتاً فوقتاً پی ایم مودی وزرائے اعلیٰ سے کورونا کی صورتحال پر بات چیت کرتے رہے ہیں۔ PM Modi Covid Review Meeting With All CM

بدھ کو ہونے والی اس میٹنگ میں پی ایم مودی کے ساتھ وزیر اعظم کے دفتر کے سینیئر افسران بھی شرکت کریں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ اور ان کی وزارت سے متعلقہ افسران کا بھی میٹنگ میں شرکت کا امکان ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں ملک بھر میں کورونا کی بوسٹر ڈوز مفت دینے کی تجویز بھی جاری کی جا سکتی ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز وزیراعظم مودی نے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ مستعد رہیں اور کووڈ انفیکشن کے معاملات کے پیش نظر ماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور بار بار ہاتھ دھونے جیسی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

Last Updated : Apr 27, 2022, 10:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.