ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی بذریعہ ویڈیو کانفرنس گجرات کے پروجیکٹز کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم جن پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے ان میں سومناتھ وہار سائٹ اور سومناتھ نمائشی مرکز اور قدیم سومناتھ مندر کی تعمیر شامل ہے۔ وزیر اعظم شری پاروتی مندر کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم مودی بذریعہ ویڈیو کانفرنس گجرات کے پروجیکٹز کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 9:52 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے سومناتھ میں مختلف منصوبوں کے افتتاح کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر پروجیکٹز کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم جن پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے ان میں سومناتھ وہار سائٹ اور سومناتھ نمائشی مرکز اور قدیم سومناتھ مندر کی تعمیر شامل ہے۔ وزیر اعظم شری پاروتی مندر کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:75th Independence Day: لال قلعہ سے وزیر اعظم مودی نے یہ نظم پڑھی

سومناتھ وہار سائٹ 47 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے۔ قدیم سومناتھ مندر کے منفرد ورثے کو نمائش کے مرکز میں رکھا گیا ہے۔ قدیم سومناتھ مندر میں تعمیر کا کام سومناتھ ٹرسٹ نے تین کروڑ روپے کی لاگت سے کیا ہے۔ 30 کروڑ روپیے کی لاگت سے شری پاروتی مندر تعمیر کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ اور مرکزی وزیر سیاحت کے ساتھ ریاست کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ بھی موجود رہیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.