ETV Bharat / bharat

PM Inaugurates Several Projects وزیراعظم مودی نے بنگلورو میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کرناٹک میں 2023 کے اسمبلی انتخابات سے قبل ثقافتی اور سیاسی مضمرات کے حامل انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے نے کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 2 کا بھی افتتاح کیا جو تقریباً 5000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا اور کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 108 فٹ کانسی کے کیمپے گوڑا مجسمہ (خوشحالی کا مجسمہ) کی نقاب کشائی کی۔ اس سے قبل وزیر اعظم مودی کا ایرپورٹ پر کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت اور وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے استقبال کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ PM Modi inaugurated several projects

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 11, 2022, 3:48 PM IST

بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کرناٹک میں 2023 کے اسمبلی انتخابات سے قبل ثقافتی اور سیاسی مضمرات کے حامل انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ مودی ہوائی اڈے سے سنت کنک داس کے یوم پیدائش پر ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کرنے کے لیےودھان سودھا گئے کنک داس جینتی کروبا برادری کے لیے ایک بہت اہم تہوار ہے کنک داس ایک فلسفی تھے اور انہوں نے برادری کے مظلوم طبقے کی مساوات اور ترقی کے پیغام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مودی نے رشی والمیکی کے مجسمے پر بھی گلہائے عقیدت نذر کئے۔PM Modi Inaugurates Several projects In Bengaluru

مجسموں پر گلہائے عقیدت نذر کرنے کے بعد مودی سڑک کے ذریعے کرانتی ویر سنگولی رائینا ریلوے اسٹیشن پہنچے اور چنئی-میسور وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ ملک کی پانچویں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہے اور جنوبی ہندوستان کی پہلی ٹرین ہے۔ یہ ٹرین میسور میں سیاحت کو فروغ دینے میں بھی کردار ادا کرے گی۔

وزیر اعظم مودی نے بنگلورو کے ایس آر ریلوے اسٹیشن سے بھارت گورو کاشی یاترا ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔ وزیر اعظم نے کرانتی ویر سنگولی رائینا ریلوے اسٹیشن کے باہر سڑک کے دونوں طرف کھڑے لوگوں کا استقبال وصول کیا۔

وزیر اعظم نے کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 2 کا بھی افتتاح کیا جو تقریباً 5000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا اور کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 108 فٹ کانسی کے کیمپے گوڑا مجسمہ (خوشحالی کا مجسمہ) کی نقاب کشائی کی۔ اس سے قبل وزیر اعظم مودی کا ایرپورٹ پر کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت اور وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے استقبال کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: South India's First Vande Bharat Train جنوبی ہندوستان کو پہلی وندے بھارت ٹرین ملی، وزیر اعظم نے ہری جھنڈی دکھائی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.