ETV Bharat / bharat

PM Modi: وزیر اعظم مودی نے پوروانچل ایکسپریس وے کا کیا افتتاح

اترپردیش اسمبلی انتخابات سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے آج 341 کلومیٹر لمبے پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کیا ہے۔ وہ پوروانچل ایکسپریس وے پر ہرکولس سے نیچے اترے۔

prime minister modi inaugurated purvanchal expressway
وزیر اعظم مودی نے پوروانچل ایکسپریس وے کا کیا افتتاح
author img

By

Published : Nov 16, 2021, 4:07 PM IST

Updated : Nov 16, 2021, 10:10 PM IST

وزیر اعظم مودی نے کہا، جب میں نے تین سال قبل پوروانچل ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، تب یہ نہیں سوچا تھا کہ میں ہوائی جہاز سے اس ایکسپریس وے پر اتروں گا۔

یہ یوپی کا فخر ہے، یہ یوپی کا کمال ہے۔ پوری دنیا میں جس کو بھی اتر پردیش کے لوگوں کی قابلیت پر ذرا سا بھی شبہ ہے وہ آج سلطان پور آکر اتر پردیش کی طاقت دیکھ سکتا ہے۔ جہاں 3-4 سال پہلے صرف زمین تھی، اب وہاں سے اتنا جدید ایکسپریس وے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند ہفتے قبل کشی نگر میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا تھا اور آج مجھے پوروانچل ایکسپریس وے آپ کے حوالے کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس سے غریبوں کے ساتھ ساتھ متوسط ​​طبقے کو بھی فائدہ ہوگا۔ آج پوروانچل ایکسپریس وے یوپی کے اس فرق کو ختم کررہا ہے، یوپی کو ایک دوسرے سے جوڑ رہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ پوروانچل ایکسپریس وے لکھنؤ سے شروع ہوکر غازی پور تک جاتا ہے، جس کا فاصلہ تقریباً 340 کلومیٹر ہے۔ یہ ریاست کے لکھنؤ، بارہ بنکی، ایودھیا، امبیڈکر نگر، امیٹھی، سلطان پور، اعظم گڑھ، مئو اور غازی پور اضلاع کی حدود سے گزرے گا۔

Last Updated : Nov 16, 2021, 10:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.