ETV Bharat / bharat

Dalai Lama Birthday: وزیر اعظم مودی نے دلائی لامہ کو سالگرہ کی مبارکبادپیش کی - وزیر اعظم نریندر مودی

دلائی لامہ اپنی 87ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس سے قبل کورونا کے دور میں وہ تقریباً دو سال تک اپنی رہائش گاہ پر رہے۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے دلائی لامہ کو سالگرہ کی مبارکبادپیش کی۔

وزیر اعظم مودی نے دلائی لامہ کو سالگرہ کی مبارکبادپیش کی

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 8:54 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے تبت کے عظیم مذہبی رہنمادلائی لامہ کی 87ویں سالگرہ پرآج انہیں ٹیلی فون کیا اور ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش کی۔PM Modi congratulates Dalai Lama on His birthday

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق مسٹر مودی نے آج فون پر دلائی لامہ کو ان کی 87ویں سالگرہ پرمبارکباد دی ہے۔ انہوں نے دلائی لامہ کی لمبی عمر اور اچھی صحت کے لیے بھی دعا کی۔ ایک ٹویٹ میں مودی نے کہا، 'مذہبی رہنما دلائی لامہ کو آج فون پر 87 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔ ہم ان کی لمبی عمر اور اچھی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔'
واضح رہے کہ دلائی لامہ 6 جولائی 1935 کو تبت کے امودو کے علاقے تکتسر میں ایک کسان خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا نام لہامو دھونو ڈوپ تھا۔ جب دلائی لامہ 2 سال کے تھے تبھی ان کی شناخت 14ویں مذہبی رہنما دلائی لامہ کے نام سے ہوگئی تھی۔ پانچ سال کی عمر میں ہی دلائی لامہ کو سرکاری طور پر تبتی مذہبی رہنما کے تخت پر بٹھادیا گیا۔تبتی مذہبی رہنما دلائی لامہ آج 87 سال کے ہوگئے ہیں۔ 14ویں تبتی مذہبی پیشوا کو سنہ 1989 میں نوبل انعام سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ اب تک انہیں دنیا بھر میں 150 سے زائد ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ranveer Singh's 37th Birthday: رنویر سنگھ 37 برس کے ہوئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.