وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس دوران مسلح افواج کے جوانوں نے دن رات ملک میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنایا اور بڑی تعداد میں لوگوں کی جانیں بچائی۔
انہوں نے بیرون ملک سے آکسیجن لانے کے لیے کئی گھنٹے کی پرواز کرنے والے ایئر فورس گروپ کیپٹن اے کے پٹنائک سے بات کی۔ وزیر اعظم نے ان کی بیٹی ادیتی کے ساتھ بھی بات کی۔ گروپ کیپٹن اور ان کی بیٹی نے وزیر اعظم کے ساتھ اپنے تجربات کا اشتراک کیا۔
گروپ کے کیپٹن پٹنائک نے کہا، 'اس بحران کے وقت ملک کے شہریوں کی مدد کر سکتے ہیں، یہ ہمارے لئے بہت خوش قسمتی کی بات ہے کہ جو ہمیں مشن ملے ہیں، ہم بخوبی اسے نبھا رہے ہیں۔'
ہماری ٹریننگ اور اسپورٹ سروس جو ہیں، ہماری مدد کر رہے ہیں اور سب سے بڑی بات سر، اس میں ہمیں جو اطمینان مل رہا ہے وہ بہت ہائی لیول ہے اوراسی وجہ سے ہم ایک مستقل مہم چلا پا رہے ہیں۔'
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ مسلح افواج کے تمام جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران دن رات ملک کی خدمت کی اور ملک کے کونے کونے تک آکسیجن پہنچا کر لوگوں کی زندگیاں بچائی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ٹیم ورک ہے ، سبھی اس میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ اس سے پورے ملک کو تحریک ملتی ہے۔
یواین آئی