ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی نے جھارکھنڈ کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

بھگوان برسا منڈا کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ تحریک آزادی کو تیز دھار دینے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہمیشہ قبائلی معاشرے کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کیا۔ ملک کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

وزیر اعظم مودی نے جھارکھنڈ کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 11:01 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے تمام باشندوں کو مبارکباد دی ہے۔

پیر کو نریندر مودی نے ٹویٹ کیا ’’جھارکھنڈ کے تمام باشندوں کو ریاست کے یوم تاسیس پر بہت بہت مبارکباد۔ اپنی منفرد ثقافت کے ساتھ تاریخی شناخت رکھنے والے بھگوان برسا منڈا کی اس سرزمین کو ترقی کے سفر میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے، یہی دعا ہے۔

وزیر اعظم نے آج قبائلی رہنما اور مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کو بھی ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ’’بھگوان برسا منڈا کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ تحریک آزادی کو تیز دھار دینے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہمیشہ قبائلی معاشرے کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کیا۔ ملک کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘‘۔

مزید پڑھیں:

بھوپال کے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام ہوا رانی کملا پتی

واضح رہے کہ 15 نومبر 2000 کو ریاست بہار سے الگ ہوکر جھارکھنڈ نام سے ایک الگ ریاست کا وجود عمل میں آیا تھا۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.