قومی اقلیتی کمیشن کی کارگزار چیئرپرسن سید شہزادی نے بنگال میں 8 لوگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پورے معاملے پر قومی اقلیتی کمیشن کی جانب سے از خود نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔
قومی اقلیتی کمیشن کی کارگزار چیئرپرسن سید شہزادی نے حجاب کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالت کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کسی کے مذہبی احساسات سے نہیں چلتا بلکہ یہ ملک آئین کی روح سے چلتا ہے، اس لیے ہمیں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔ Syed Shehzadi, Acting Chairperson of National Minorities Commission
یہ بھی پڑھیں:
Hijab Petitioner Alam Pasha: 'مذہبی معاملات کوعلمائے کرام حل کرنے کی کوشش کریں'
انہوں نے مزید کہا کہ سب اپنی مرضی سے زندگی گزارتے ہیں۔ کوئی تلک لگاتا ہے کوئی حجاب پہنتا ہے، کوئی داڑھی رکھتا ہے کوئی کچھ بھی نہیں کرتا۔ ایسے میں سب کے حساب سے تو نہیں چل سکتے، اس لیے آئین پر عمل کرنا ضروری ہے۔