ETV Bharat / bharat

ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور ڈپٹی چیئرپرسن کے دفتروں پر تالا - ddc chairperson

گاندربل ڈی ڈی سی چیئرپرسن کی جانب سے ضلع انتظامیہ پر کئی طرح کے الزامات عائد، ضلع انتظامیہ کی جانب سے انہیں اعتماد میں لیے بغیر کام کرنے کا بھی الزام۔

ڈی ڈی سی چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کے دفتروں پر تالا

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 5:15 PM IST

ڈی ڈی سی چیئر پرسن نزہت اشفاق اور ڈپٹی چیئرپرسن گاندربل بلال احمد نے آج ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر کے ضلع انتظامیہ گاندربل خصوصاً ڈی سی گاندربل پر کئی طرح کے الزامات لگائے اور اپنے دفتر پر تالا ڈال دیا۔ ان عہدیداروں کا مطالبہ ہے کہ انہیں اعتماد میں لے کر ضلع میں کام کیا جائے۔

ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور ڈپٹی چیئرپرسن کے دفتروں پر تالا

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ خاص کر خاتون ڈپٹی کمشنر گاندربل کرتیکا جی ہمیں کسی بھی معاملے میں اعتماد میں لیے بغیر ہر کام کر رہی ہیں اور ہمیں بالکل بھی پتہ نہیں چل رہا ہے۔

ان عوامی نمائندوں نے الزام لگایا ہے کہ جس طرح سے ہمیں سکیورٹی اور دیگر مراعات دینے کا وعدہ کیا گیا تھا وہ زمینی سطح پر کہیں بھی نطر نہیں آرہا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ جموں کشمیر میں ڈی ڈی سی الیکشن کرانا میرا خواب تھا، تاہم وادی کشمیر میں کام کرنے والے بیوروکریٹس کی وجہ سے خاص طور پر ڈی سی گاندربل کی وجہ سے وزیر اعظم کے اس خواب پر پانی پھیر دیا گیا ہے۔

ان لوگوں کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہمیں پروٹوکول دینے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا لیکن کچھ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.