ETV Bharat / bharat

Teachings of Gharib Nawaz: نفرتوں کے دور میں محبت کو عام کرنے کا واحد راستہ خواجہ غریب نوازؒ کا مشن ہے

author img

By

Published : Feb 9, 2022, 9:02 PM IST

ضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے عرس خواجہ غریب نوازؒ Khwaja Gharib Nawaz Urs کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نفرتوں کے اس دور میں محبت کے پیغام کو عام کرنے کا واحد راستہ غریب نوازؒ کے مشن Gharib Nawaz's Mission پر کام کرنا ہے، جہاں نفرت کی آگ پھیلے وہاں محبت کے گلاب لے کر پہنچنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Teachings of Gharib Nawaz
خواجہ غریب نوازؒ کا مشن

عرس سلطان الہند خواجہ غریب نوازؒ کے عرس Khwaja Gharib Nawaz Urs کے موقع پر آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ All India Ulema and Mashaikh Board نے چشتی منزل جھالرہ درگاہ خواجہ غریب نواز اجمیر شریف میں ایک پریس کانفرنس Press Conference کا اہتمام کیا۔جس میں بورڈ کے بانی و صدرحضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی، بورڈ کے نیشنل ایگزیکٹیو ممبران ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے بورڈ کے نیشنل ایگزیکٹیو ممبر حضرت شاہ عمار احمد عرف نیر میاں، حضرت سیدی میاں اور بورڈ کے جوائنٹ سکریٹری حاجی سید سلمان چشتی نے خطاب کیا۔

Teachings of Gharib Nawaz
خواجہ غریب نوازؒ کا مشن

بورڈ کے صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے عرس خواجہ غریب نوازؒ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نفرتوں کے اس دور میں محبت کے پیغام کو عام کرنے کا واحد راستہ غریب نوازؒ کے مشن پر کام کرنا ہے، جہاں نفرت کی آگ پھیلے وہاں محبت کے گلاب لے کر پہنچنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں طالبات کے حجاب پہننے پر اسکول- کالج میں جس طرح کا معاملہ سامنے آیا ہے وہ ہمارے کھوکھلے سماج کا آئینہ ہے۔ ابھی وہ برا دور معاشرے سے گیا نہیں ہے، جہاں مرد بھی حجاب میں اپنا منہ چھپا رہے ہیں، انہیں دنیا میں منہ کھولنے کی آزادی نہیں مل رہی ہے، ایسے ہنگامی دور میں غیر ضروری جھگڑے گندی سیاست سے زیادہ کچھ نہیں۔

محمد اشرف کچھوچھوی نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ایسے معاملات میں مداخلت کرنی چاہئے، اس سے بیرون ممالک میں ہمارے ملک کی شبیہ خراب ہوتی ہے۔ محمد اشرف کچھوچھوی نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نفرتوں کو ٹھکران اہی آرام سے زندگی گزارنے کاواحد راستہ ہے۔

حضرت نیر میاں نے تمام لوگوں کو عرس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اصل ہندستان جس کو دیکھنا ہے وہ خواجہ کے صحن میں آجائے یہی ہندستان ہمیں دنیا میں الگ بناتا ہے، لیکن کچھ زہریلے ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں، جنہیں ملک سے حقیقت میں محبت ہے انہیں اس ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہی ہوگا، لہٰذا جہاں سے بھی نفرت کاشور اٹھے اسے محبت کی صداسے دبا دیا جائے۔

حضرت سیدی میاں نے بھی عوام کو خواجہ کی چھٹی شریف کی مبارکباد دی اور عوام سے بھائی چارہ برقرار رکھنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ کئی حصوں میں الیکشن چل رہے ہیں، اس لیے یہ نفرت انگیز تقاریر اور حرکتیں جاری ہیں، عام لوگ اس بات کو سمجھیں اور دھوکے میں آئے بنا سوچنا چاہیے کہ اپنے گھر کو آگ لگا کر ہم خود گرمی میں جھلس جائیں گے، لہٰذا محبت کی خوشبو مہکائیں اورملک کو مضبوط بنائیں۔

حاجی سید سلمان چشتی نے لوگوں کو عرس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کی تعلیم سے ہم نفرت کی وادی کو محبت کے پھولوں کی وادی میں تبدیل کرسکتے ہیں، ہمیں اپنے کردار کو سنوارنے کی ضرورت ہے کہ کوئی چاہ کر بھی ہم سے نفرت نہ کرے۔ اور اس کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ہم معاشرے کے لیے فائدہ مند بنیں، اگر ہم سے ہر شخص فائدہ اٹھاتا ہے تو ہم اس چیز سے نفرت نہیں کرتے جس سے ہمیں فائدہ ہو۔ بارگاہ خواجہ غریب نواز سے یہی پیغام ہمیشہ سے چلا آرہا ہے کہ محبت سب سے، نفرت کسی سے نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.