صدر رام ناتھ کووند 29 اکست کو ذریعہ ٹرین ایودھیا جارہے ہیں۔ اس دوران وہ بارہ بنکی سے بھی گزریں گے۔ ان کے دورے کے دوران بارہ بنکی ضلع میں کوئی خلل پیدا نہ ہو، اس کے لئے بارہ بنکی کا ضلع انتظامیہ اور پولیس کمر بستہ ہو گئے ہیں۔ اسی کے پیش نظر جمعرات کو ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ یمونا پرساد نے ریلوے اسٹیشن کا دورہ کر کے تمام صورتحال کا جائزہ لیا اور دیگر محکموں کو ضروری ہدایات فراہم کی۔
ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے بتایا کہ صدر جمہوریہ کے دورے کے دوران ضلع میں کوئی خلل نہ ہو اس کے لئے تمام ضروری اقدام کئے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
مودی نے راجیو گاندھی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا
دوسری جانب پولیس سپرنٹنڈنٹ یمونا پرساد نے کہا کہ صدر جمہوریہ کے دورے کے پیش نظر سب کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ تمام کراسنگ اور فلائی اوورس پر پولیس جوان تعینات رہیں گے۔ انہوں عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اس روز وہ بلا وجہ گھروں سے نہ نکلیں۔