صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اسلامی اسکالر اور معروف عالم دین مولانا کلب صادق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
صدر جمہوریہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مولاناکلب صادق نے بے شمار ضرورت مند بچوں کی تربیت اور مدد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانیت کے تئیں ان کی خدمات کو ہمشیہ یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
وزیر اعظم نے مولانا کلب صادق کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا
انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ان کے اہل خانہ اور ان کے لاتعداد پیروکاروں سے میں اپنی تعزیت پیش کرتا ہوں۔