صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نے ملک بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹویٹ کر عید کی مابرک باد پیش کی کہی۔ انہوں نے لکھا کہ، ' تمام ہم وطنوں کو عید مبارک! یہ تہوار آپسی بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط کرنے اور خود کو تمام انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے. آئیے ہم سبھی مل کر کووڈ-19 سے نپٹنے کے لئے تمام تر قواعدوضوابط پر عمل کرنے کے علاوہ سماج و ملک کی بہتری کے لئے کام کرنے کا عہد کریں۔'
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر عید مبارک باد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ٹویٹ کر عید کی مبارک باد پیش کیا۔ انہوں نے لکھا کہ، 'سبھی کو عید مبارک رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر منائی جانے والی عید رحم دلی، سخاوت اور اخوت کی علامت ہے۔ دعا ہے کہ یہ عیدالفطر ہم سب کے لئے سکون، صحت و شادمانی لے کر آئے۔'