ETV Bharat / bharat

صدر کووند نے خواتین کی تحفظ اور آزادی پر زور دیا

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے یوم خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کی حفاظت اور آزادی پر زور دیا۔ انہوں نے اس موقع پر تمام خواتین کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

author img

By

Published : Mar 8, 2021, 7:40 AM IST

صدر کووند نے خواتین کی تحفظ اور آزادی پر زور دیا
صدر کووند نے خواتین کی تحفظ اور آزادی پر زور دیا

صدر رام ناتھ کووند نے اتوار کے روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تمام شہریوں سے خواتین کی حفاظت ، تعلیم اور آزادی کے لئے مستقل جدوجہد کرنے کی اپیل کی ہے۔

کووند نے کہا کہ " ہمیں خواتین کے لیے نئے راہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے، خصوصی طور پر اپنی بیٹیوں کے لیے تاکہ وہ زیادہ ہمتی، قابل اور بااختیار بننے میں کامیاب ہوسکے۔آئیے خواتین کے عالمی دن کے اس موقع پر ہم خواتین کے اعزاز، تحفظ اور ان کو بااختیار بنانے کا عہد کریں۔ یہ عزم کریں کہ ہم ان کی ترقی میں روکاوٹ بننے والی تمام روایت اور پالیسی کو تبدیل کرنے میں ان کی حمایت کریں گے''۔

انہوں نے اس موقع پر تمام خواتین کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "خواتین ہمارے خاندان، معاشرے اور قوم کے لئے ایک مشعل راہ ہے"۔

"وہ ہمارے معاشرتی ڈھانچے کی ایک اہم بنیاد ہے۔ ہندوستان میں بھی خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی حصہ داری درج کرانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے قوم کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ "ان سب کے باوجود ہندوستان میں خواتین کی سماجی و معاشی حالت کو مزید بہتر بنانے کے لئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔"

عالمی یوم خواتین ہر برس 8 مارچ کو بنایا جاتا ہے، اس دن کا مقصد خواتین کے تئیں شعور اجاگر کرنا ہے۔ سنہ 1911 میں دنیا کے چند ممالک میں ہی اسے پہلی بار منایا گیا تھا، لیکن سنہ 1975 کے بعد جب اقوام متحدہ نے اس دن کو منانا شروع کیا تب دنیا بھر کے مختلف ممالک نے بھی اسے منانا شروع کیا۔ اقوام متحدہ نے 1977 میں باضابطہ طور پر یوم خواتین کو تسلیم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.