ETV Bharat / bharat

PM Modi offers tribute to Netaji: نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیراعظم مودی کا خراج - مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جینتی

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ قابل ذکر ہے کہ نیتا جی سبھاش چندربوس 23 جنوری 1897 کو کٹک میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ملک کی آزادی کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

وزیر اعظم مودی،صدر جمہوریہ  سمیت مختلف رہنماؤں نے سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Jan 23, 2022, 1:07 PM IST

Updated : Jan 23, 2022, 3:12 PM IST

نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر صدر جمہوریہ رامناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر پیوش گوئل اور دیگر قائدین نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر جمہوریہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، بھارت نے نیتا جی سبھاس چندر بوس کو ان کی 125ویں یوم پیدائش پر خراج عقدیت پیش کرتا ہے۔ ایک آزاد بھارت، آزاد ہند کے نظریہ سے اپنے عزم کو پورا کرنے کے لیے جو جرات مندانہ قدم اٹھائے وہ انھیں ایک قومی آئیکن بنا دیتے ہیں۔ ان کے نظریات اور قربانی ہمیشہ ہر بھارتی کو متاثر کرتی رہے گی۔

President kovind's Tweet
President kovind's Tweet

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اتوار کو مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہندوستانی کو ملک کے لیے ان کے تعاون پر فخر ہے۔

PM Modi's Tweet
PM Modi's Tweet

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 'پراکرم دوس' پر تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارکباد ۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کی 125ویں یوم پیدائش پر میرا خراج عقیدت۔ ہر ہندوستانی کو ہماری قوم کے لئے ان کے تعاون پر فخر ہے۔'

ادھر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں ایک قومی اور عالمی آئیکن کے طور پر نیتا جی کا عروج بھارتی تاریخ میں بے مثال ہے۔ وہ حب الوطنی، جرأت، قیادت، اتحاد اور بھائی چارے کا مظہر ہیں۔ بنگال کی حکومت پوری ریاست میں پروٹوکول کے مطابق نیتا جی کی 125ویں یوم پیدائش کو دیش نایک دیوس کے طور پر منا رہی ہے۔

Mamata Banerjee' s Tweet
Mamata Banerjee' s Tweet

انہوں نے کہا کہ نیتا جی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کے ساتھ ایک نیشنل یونیورسٹی اور ریاست کی 100 فیصد فنڈنگ ​​سے جئے ہند یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے۔ اس سال یوم جمہوریہ پریڈ میں نیتا جی پر ایک جھانکی دکھائی جائے گی اور ہمارے ملک کی آزادی کے 75ویں سال کے موقع پر بنگال کے دیگر آزادی پسندوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔ میں ایک بار پھر مرکزی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نیتا جی کے یوم پیدائش کو قومی تعطیل کا اعلان کرے، تاکہ پورا ملک قومی رہنما کو خراج عقیدت پیش کر سکے اور ملک نائک دیوس کو اچھے طریقے سے منا سکے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کی 125ویں یوم پیدائش پر یاد کیا۔

Amit Shah's Tweet
Amit Shah's Tweet

قابل ذکر ہے کہ نیتا جی سبھاش چندربوس 23 جنوری 1897 کو کٹک میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ملک کی آزادی کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Last Updated : Jan 23, 2022, 3:12 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.