ETV Bharat / bharat

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ملک کا خراج عقیدت - ڈاکٹر کلام ایک عظیم سائنسدان تھے

صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں ملک نے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں یاد کیا۔

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ملک کا خراج عقیدت
author img

By

Published : Oct 15, 2021, 7:28 PM IST

صدر جمہوریہ کووند نے جموں و کشمیر میں شمالی کمان کے اودھمپور کمپلیکس میں ڈاکٹر کلام کی تصویر پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدراس وقت جموں و کشمیر اور لداخ کے دورے پر ہیں۔

15 اکتوبر 1931 کو رامیشورم میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر کلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ’میزائل مین کے بطور مشہور ملک کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جی کو ان کی سالگرہ پر تہہ دل سے سلام۔ انہوں نے اپنی زندگی بھارت کو مضبوط، خوشحال اور قابل بنانے میں وقف کر دی۔ وہ ہمیشہ ہم وطنوں کے لیے باعث تحریک رہیں گے‘۔

نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ڈاکٹر کلام ایک عظیم سائنسدان تھے اور علم و آگہی کے مظہر تھے۔ لوک سبھا اسپیکر برلا نے کہا کہ سابق صدر نے بھارت کے سیکورٹی سسٹم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مرکزی وزراء نتن گڈکری، پیوش گوئل، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا اور دیگر معزز شخصیات نے بھی سابق صدر عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ ڈاکٹر کلام کی سادہ زندگی اور اعلیٰ افکار ہم وطنوں کو ہمیشہ متاثر کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر بی جے پی کی اترپردیش یونٹ نے ڈاکٹر کلام کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں سابق صدر نے کہا تھا ’خوابوں کو سچ ہونے سے پہلے آپ کو خواب دیکھنا ہوگا۔ خواب وہ نہیں ہوتے جو آپ نیند میں دیکھتے ہیں، خواب وہ ہوتے ہیں جو آپ کو سونے نہیں دیتے‘۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.