ETV Bharat / bharat

National Civil Service Day 2022: سول سرویس ڈے کے موقع پرکووند اور وینکیا نائڈو نے سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 2:36 PM IST

21 اپریل کو سول سروس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔National Civil Service Day 2022 اس موقع پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے تمام سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی۔

کووند اور وینکیا نائڈو نے سول سرویس ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کو سول سروسز ڈے کے موقع پر تمام سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی۔ رامناتھ کووند نے ٹویٹ کیا، 'ماضی اور حال کے تمام سرکاری ملازمین کو سول سروسز ڈے پر میری نیک خواہشات۔ انہوں نے ایک سرکردہ قوم کے طور پر ہندوستان کے ابھرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔'National Civil Service Day 2022

انہوں نے سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ وہ پوری لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کرتے رہیں اور ملک کو آگے لے جانے میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں جس طرح سردار ولبھ بھائی پٹیل نے عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کی تھی۔' وینکیا نے ٹویٹ کیا، 'بھارت کے سول سروسز ڈے پر ماضی اور حال کے سبھی سیول سروسز ملازمین کو میری مبارکباد۔ انہوں نے ایک ترقی پذیر ملک کے طورپر بھارت کے ابھرنے میں تعاون دیا ہے۔' سرکاری ملازمین کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، 'انہیں ایک قابل، باصلاحیت اور شہری مرکوز سرکاری ملازم کے طور پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے وژن پر کھرا اترتے ہوئے دیکھنا خوشی کی بات ہے۔'

نائب صدر جمہوریہ نے کہا، 'آج سرکاری ملازمین کے لیے بھی ایک موقع ہے کہ وہ ہماری آئینی اقدار کے ساتھ عہد کریں، اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور ترقی کے ثمرات کو ہمارے ملک کے غریب ترین اور سب سے کمزور طبقوں کی دہلیز تک پہنچائیں۔ اس سمت میں ان کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔'

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے خلاف بھارت میں سب سے موثر مہم: رامناتھ کووند

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.