ایک پیغام میں صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ ’’آسام رائفلز کے قافلے پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، جس میں فوجیوں کی شہادت کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس بزدلانہ حملے کی وجہ سے ہر قسم کی عسکریت پسندی اور اس کی شکلوں کو ختم کرنے کا ہمارا عزم مزید مضبوط ہو جاتا ہے۔ ہم مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔''
اپنے پیغام میں اعظم نریندر مودی نے کہا ’’منی پور میں آسام رائفلز کے قافلے پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ میں آج شہید ہونے والے فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری تعزیت‘‘۔
مزید پرھیں:۔ Manipur Attack: فوجی دستے پر حملے میں سی او سمیت کئی جوان ہلاک
واضح رہے کہ منی پور کے چورا چند پور ضلع کے سہکن گاؤں کے قریب سنیچر کے روز گھات لگا کر کیے گئے عسکریت پسندآنہ حملے میں 46 آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر، ان کے خاندان کے دو افراد اور چار جوان مارے گئے ۔ اس حملے میں چار دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
(یو این آئی)