حیدرآباد: آندھرا پردیش کا وشاکھاپٹنم نیشنل نیوی فیسٹیول کی میزبانی کرے گا۔ نیوی ڈے ہر سال 4 دسمبر کو پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ میں فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ ہر سال تقاریب نئی دہلی میں صدر جمہوریہ ہند کی موجودگی میں منعقد کی جاتی ہیں، تاہم ملک کی آزادی کے75برس کے موقع پر مرکزی حکومت 'آزادی کا امرت' تقاریب منعقد کر رہی ہے۔ اس کے ایک حصہ کے طور پر حکومت نے ان تقاریب کو وشاکھاپٹنم میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ President Droupadi Murmu on two day visit to Andhra Pradesh from Today
مزید پڑھیں:۔ President launches Projects in Haryana مرمو نے ہریانہ میں تین پروجیکٹوں کا افتتاح وسنگ بنیاد رکھا
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کئی مرکزی وزراء اور اعلیٰ فوجی عہدیداران تقاریب میں شرکت کریں گے۔ پاکستان پر فتح کی یاد میں ہر سال 4 دسمبر کو ملک کی بحری کمانوں کی جانب سے یوم بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ صدرجمہوریہ جو مسلح افواج کی سپریم کمانڈر بھی ہوتی ہیں، اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اے پی کا دورہ کررہی ہیں اور ان تقاریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔ ساتھ ہی وزیراعلی جگن موہن ریڈی، گورنر وشوابھوشن ہری چند ن بھی ان تقاریب میں شرکت کریں گے۔ مرمو 4دسمبر کو 2.15 بجے دوپہر گناورم ایرپورٹ پہنچیں گی۔ وہ 2.25بجے خصوصی طیارہ خصوصی طیارہ کے ذریعہ وشاکھاپٹنم پہنچیں گی اور 3.25 بجے نیوی ائیر اسٹیشن آئی این ایس دیگا پہنچیں گی۔ ساتھ ہی صدرجمہوریہ، ایسٹرن نیوی ہیڈکوارٹرس میں کچھ وقت کے لئے آرام کریں گی۔ شام 4.05بجے صدر جمہوریہ راما کرشنا ساحل پہنچیں گی جہاں وہ بھارتی افواج کی فوجی مشقوں کا افتتاح کریں گے۔ بعد ازاں صدرجمہوریہ خصوصی طیارہ کے ذریعہ تروپتی پہنچیں گی۔