رانچی: صدر دروپدی مرمو اب 15 نومبر کو رانچی پہنچیں گی اور رانچی ہوائی اڈے سے سیدھے کھونٹی کے الیہاتو جائیں گی۔ صدر مرمو اب 14 نومبر کو رانچی نہیں آئیں گی بلکہ 15 نومبر کو جھارکھنڈ آئیں گی اور اسی دن واپس ہوجائیں گی۔ صدر بننے کے بعد دروپدی مرمو کا جھارکھنڈ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دہلی سے صدر 15 نومبر کو صبح 8:20 بجے فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے رانچی کے برسا منڈا ہوائی اڈے پر پہنچیں گی اور یہاں سے صبح 8:30 بجے فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیدھے کھونٹی کے الیہاتو جائیں گی۔President Draupadi Murmu will visit Ranchi on November 15
مزید پڑھیں:۔ Murmu to visit Nagaland صدر دروپدی مرمو ناگالینڈ کا دورہ کریں گی
صدر جمہوریہ اولیہاتو میں برسا منڈا کے مجسمے پرگلپوشی کریں گی اور ان کی اہل خانہ سے ملاقات کریں گی۔ صدر جمہوریہ صبح 9:35 بجے الیہاتو سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے برسا منڈا ہوائی اڈے پر واپس آئیں گی اور 11:30 بجے جبل پور کے لیے روانہ ہوں گی۔ ناگزیر وجوہات کی بناء پر صدر جمہوریہ 15 نومبر کو دارالحکومت رانچی میں ریاست کی یوم تاسیس کے موقع پر منعقد ہونے والے سرکاری پروگرام میں بھی شرکت نہیں کریں گی۔ اس کے علاوہ ان کے دیوگھر دورے کے پروگرام بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ صدر کے دورے کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کی طرف سے کھونٹی میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ (یو این آئی)