ETV Bharat / bharat

'زبانوں کے تحفظ کے ذریعہ ہی ثقافت اور روایات کا تحفظ ممکن'

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 8:48 PM IST

سنگاپور میں سماجی تنظیم شری کلچرل کلا سارتھی کی پہلی سالگرہ کے پروگرام سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہماری ثقافتی روایات کے تحفظ کے لئے اپنی زبانوں کا تحفظ ضروری ہے۔

Preservation of culture and traditions
Preservation of culture and traditions

نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے ہفتہ کے روز خطرے سے دوچار بھارتی زبانوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات اور ٹھوس کوششیں کی جانی چاہیے۔

سنگاپور میں سماجی تنظیم شری کلچرل کلا سارتھی کی پہلی سالگرہ کے پروگرام سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ہماری ثقافتی روایات کے تحفظ کے لیے اپنی زبانوں کا تحفظ ضروری ہے۔ زبان کسی بھی ثقافت کی زندگی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا 'جہاں زبان ثقافت کو تقویت دیتی ہے، وہیں ثقافت معاشرے کو تقویت دیتی ہے'۔ دنیا میں ہر دو ہفتوں میں ایک زبان کے ناپید ہونے کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کے حوالہ سے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اس وقت 196 بھارتی زبانیں خطرہ میں ہیں۔

نائب صدر نے اس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لیے ٹھوس کاروائی کا مطالبہ کیا اور امید کی کہ تمام بھارتی اپنی اپنی زبانیں محفوظ کرنے کے لیے متحد ہوں۔

غیر مقیم بھارتیوں کو ثقافتی سفیر قرار دیتے ہوئے انہوں نے بھارتی اقدار اور رواج کو زندہ رکھنے پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ بھارت کو ہمارے قدیم اقدار کو فروغ دینے میں ان کے رول پر ہمیں فخر ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.