اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے میرٹھ دورے کے پیش نظر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ٹوکیو پیرا اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے والے سبھی 17 کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور انہیں اعزاز سے نوازیں گے۔ وزیر اعلیٰ 11 نومبر کو میرٹھ کے ایگریکلچر یونیورسٹی پہنچیں گے ان تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے میرٹھ ڈی ایم نے جگہ کا معائنہ کیا۔
- مزید پرھیں: میرٹھ: باپ کے جذبہ نے تین بیٹیوں کو بنادیا ڈاکٹر
ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی سبھی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، ساتھ ہی زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے کسانوں کی جانب سے کوئی مشکلات پیش نہ آئے اس لیے ان کسانوں سے بھی بات کی جارہی ہے، تاکہ پر سکون طریقے سے پروگرام مکمل کیا جاسکے۔ ٹوکیو پیرا اولمپک میں میرٹھ کے چار کھلاڑیوں نے میڈل حاصل کیے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ میرٹھ میں منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کرکے کر ان کھلاڑیوں کا اعزاز کریں گے۔