مغربی بنگال میں مسلم پسماندہ طبقے کو تعلیمی اور معاشی طور پر بہتر بنانے کے لئے ان کو حکومت کی جانب سے او بی سی اے زمرے میں شامل کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے اعلی تعلیمی اداروں اور نوکریوں میں ان کو ریزرویشن بھی حاصل ہے۔ OBC A Students Reservation At University Of Kalyani
او بی سی اے میں بنگال کے پسماندہ مسلم طبقے کو رکھا گیا ہے۔ ان کو دس فیصد ریزرویشن دیا گیا ہے، کئی بار دیکھا گیا ہے کہ اعلی تعلیمی اداروں اور نوکریوں میں تمام پشماندہ طبقے کو اصول کے تحت داخلہ یا نوکری دی جاتی ہے لیکن اکثر او بی سی اے سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ تعصب کیا جاتا ہے۔
ندیا ضلع کے کلکیانی یونیورسٹی میں مختلف مضامین میں پی ایچ ڈی کورس میں داخلے کے لئے میرٹ لسٹ جاری کی گئی لیکن او بی سی اے کے لئے مختص سیٹوں پر کسی کو داخلے کے لئے منتخب نہیں کیا گیا جبکہ امیدوار موجود تھے اور انہوں نے داخلہ ٹسٹ بھی دیا تھا۔
مزید پڑھیں:۔ Tyagi Vikas Samiti Protest: تیاگی وکاس سمیتی کا او بی سی ریزرویشن فراہم کرنے کا مطالبہ
بنگلہ میں او بی سی اے کے لئے متعدد سیٹ مختص ہے، اکونومکس، کامرس، تاریخ، بوٹانی، زولوجی، کیمسٹری ، فیزیکس ،ریاضی ،ایجوکیشن اور فیزیکل ایجوکیشن میں ایک سیٹ اور کئی مضامین میں او بی سی اے کے لئے ایک ایک سیٹ مختص ہے، لیکن جب داخلہ کی ممکنہ میرٹ لسٹ جاری کی گئی تو اس میں دیکھا گیا کہ بنگلہ کے سیٹوں میں سے تین سیٹ پر کسی کا نام نہیں ہے وہ خانہ خالی ہے۔ اسی طرح بوٹانی، کامرس، ایجوکیشن کی تمام سیٹیں خالی ہی پڑی ہیں جبکہ ایجوکیشن کے لئے 7 طلبہ نے عرضی دی تھی۔ اس کے علاوہ دوسرے سبجیکٹ میں بھی امیدوار ہونے کے باوجود ان کو منتخب نہیں کیا گیا جس کے خلاف آج آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کی طرف سے کلکیانی یونیورسٹی کے وی سی مانس کمار سنیال کو ایک یادداشت دی گئی ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امیدوار موجود ہونے کے باوجود ان کو کیوں داخلہ نہیں دیا گیا اس کی وہ جانچ کریں گے اور متعلقہ دفتر کے افسر سے کہا کہ ایسا کیوں ہوا اس کی جلد جانچ کی جائے اور جلد از جلد حق دار او بی سی اے امیدواروں کے نام میرٹ لسٹ میں شامل کرنے کی بات کہی ہے۔