لاک ڈاؤن میں دی گئی نرمی کا بے جا استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا کی پہلی اور دوسری لہر دیکھی ہے اس لیے ہمیں اس سے سبق لیتے ہوئے تیسری لہر آنے سے پہلے اپنے آپ کو کس طرح بغیر لاک ڈاؤن کے اس بیماری پر قابو پانا ہے اس کے لیے حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا قطعی یہ مطلب نہیں ہے کہ کورونا چلا گیا یا کورونا ختم ہوگیا اگر ہم ایسا سمجھتے ہیں اور غیر ضروری طور پر گھومتے پھرتے ہیں شادی بیاہ میں لوگوں کو جمع کرتے ہیں تو یہ ہماری غلط فہمی ہو گئی اور ہمیں دوبارہ لاک ڈاؤن کے لئے تیار رہنا ہوگا۔
سوامی جی نے مزید کہا کہ ماہرین کے مطابق تیسری لہر میں زیادہ تر بچے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اس لیے ہمیں اپنے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کے صحت کا بھی خیال رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ تیسری لہر میں بنا لاک ڈاؤن کے لوگوں کی زندگی کس طرح گزرے اس سے متعلق حکومت کو اور ہم سب کو سوچنے کی ضرورت ہے سوامی وینوگوپال نے کہا کہ ہم اوپر والے سے دعا کرتے ہیں کہ کورونا کی کبھی تیسری لہر نہ آئے۔