اندور: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کہا کہ بھارت میں جس رفتار سے تبدیلی آرہی ہے وہ بے مثال ہے اور ملک اعتماد کے ساتھ ہر امکان کی طرف قدم اٹھا رہا ہے جے شنکر آج یہاں 17ویں پرواسی بھارتیہ کنونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس دوران مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سمیت کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور ان کے ریاستی وزیر نشیتھ پرمانک بھی موجود تھے۔ آج کا یہ سیشن بنیادی طور پر نوجوان مہاجربھارتیوں پر مرکوز تھا۔Jaishankar Says ndia is changing in unprecedented ways
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف پاسپورٹ کے رشتوں پر نہیں بلکہ خون کے رشتوں پر یقین رکھتے ہیں۔ تعلق قائم کرنے کا عمل دو طرفہ ہے اوریہ پہلوسب سے زیادہ کووڈ وبا اور ویکسینیشن کے دوران محسوس کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران بھی مہاجر بھارتی برادری سے بھارت کو بہت اچھا ردعمل ملا۔ مدھیہ پردیش کے تجارتی دارالحکومت اندور کی تعریف کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس شہر کا دل بہت بڑا ہے اور یہاں کی میزبانی بہت شاندار ہے۔ اپنے تقریباً 12 منٹ کے خطاب میں ڈاکٹر جے شنکر نے اس بات پر زور دیا کہ پچھلے آٹھ برسوں میں بھارت میں بہت سی تبدیلیاں رونماہوئی ہیں۔
Pravasi Bharatiya Convention بے مثال طریقوں سے بدل رہا ہے بھارت، جے شنکر - وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر
ایک اقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارت میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی صرف پاسپورٹ کے رشتوں پر نہیں بلکہ خون کے رشتوں پر یقین رکھتے ہیں۔ تعلق قائم کرنے کا عمل دو طرفہ ہے اوریہ پہلوسب سے زیادہ کووڈ وبا اور ویکسینیشن کے دوران محسوس کیا گیا۔ SJaishankar On India