ETV Bharat / bharat

Prashant Kishore's Press Conference in Patna: بہار کو نئی سوچ کی ضرورت، پرشانت کشور - Prashant Kishor to undertake padyatra

انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور نے کہا کہ بہار کے لیے نئی سوچ کی ضرورت ہے۔ پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ کوئی نئی پارٹی نہیں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی حالت اور سمت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ ریاست میں پیدل مارچ کریں گے۔ Prashant Kishore's Press Conference In Patna

پرشانت کشور نے پریس کانفرنس میں کہا، بہار کو نئی سوچ کی ضرورت

author img

By

Published : May 5, 2022, 4:56 PM IST

پٹنہ: انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور نے کہا کہ فی الحال میں کوئی سیاسی پارٹی نہیں بنانے جا رہا ہوں بلکہ 17 ہزار لوگوں سے بات کروں گا۔' اگر بعد کی صورت حال کوئی پارٹی بنانے کے لیے سازگار ہوگی تو پارٹی بنانے پر غور کیا جائے گا۔ فی الحال بہار کی حالت اور سمت بدلنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے وہ ریاست میں پیدل مارچ کریں گے، جس کے دوران وہ 3 سے 4 ماہ میں 17 ہزار لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ پرشانت کشور نے 2 اکتوبر سے بہار میں 3000 کلومیٹر کی 'پیدل مارچ' کا اعلان کیا۔ یہ مغربی چمپارن سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں فی الحال الیکشن نہیں ہے۔ اس لیے اب پارٹی بنانے کی کوئی بات نہیں ہوگی۔ میں اگلے تین چار سال بہار کے لوگوں تک پہنچنے میں گزاروں گا۔' Prashant Kishore's Press Conference In Patna

پرشانت کشور نے پریس کانفرنس میں کہا، بہار کو نئی سوچ کی ضرورت

پرشانت کشور نے کہا کہ 'آنے والے 10-15 سال اور ان میں اگر بہار کو لیڈنگ کے زمرے میں آنا ہے تو بہار جن راستوں پر چل رہا ہے وہ ان پر چل کر نہیں پہنچ سکتا۔ اس کے لیے نئی سوچ اور نئی کوششوں کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ صرف ایک ہی شخص میں نئی ​​چیزوں کو سوچنے اور آزمانے کی صلاحیت ہے۔ جب تک بہار کے لوگ اس سوچ کو پس پشت نہیں ڈالتے تب تک بہار کی حالت نہیں سدھر سکتی۔ 'اگر ہم پارٹی بناتے ہیں تو یہ اکیلے پی کے کی پارٹی نہیں ہوگی'۔ Prashant Kishor to undertake padyatra in Bihar

پی کے نے کہا کہ جو لوگ بہار بدلنا چاہتے ہیں، وہ آگے آئیں۔ میں کوئی سیاسی جماعت نہیں بنا رہا، اس لیے کوئی اعلان نہیں کر رہا۔ پرشانت کشور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بننا یا بنانا کسی کے لیے انتخابی عمل ہے، لیکن میں یہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر ہم پارٹی بناتے ہیں تو یہ اکیلے پرشانت کشور کی پارٹی نہیں ہوگی، یہ ان لوگوں کی پارٹی بھی ہوگی، جو ایک ساتھ شامل ہو جائیں گے۔ پرشانت کشور نے کہا کہ بہار سے اس مہم کو شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ بہار کی تاریخ سب سے شاندار رہی ہے۔

واضح رہے کہ بہار میں ان کا مختصر سیاسی دور چار سال پہلے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جنتا دل سے شروع ہوا تھا۔ پھر انہیں جے ڈی یو کا قومی نائب صدر بنایا گیا لیکن 16 ماہ بعد ہی اختلافات کے بعد پارٹی چھوڑ دی۔ وہ 2018 میں جے ڈی یو میں شامل ہوئے تھے۔ لیکن نتیش کمار کے ساتھ ان کی سیاسی اننگز زیادہ دیر نہیں چل سکی اور انہوں نے 2020 میں پارٹی چھوڑ دی۔

انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور کے پاس 2024 بہار کی سیاست میں کئی چیلنجز ہیں۔ سب سے پہلے تو یہ کہ وہ اکیلا کب تک انتخابی میدان میں رہ سکیں گا۔ کیونکہ اتحاد کے بغیر پی کے کے لیے بہار میں قدم جمانا مشکل ہو جائے گا۔ 2020 کے بہار اسمبلی انتخابات میں، Plurals پارٹی کی صدر پشپم پریا چودھری کو بہار کے لوگوں نے مسترد کر دیا تھا۔ ایسے میں پی کے کے سامنے بی جے پی، جے ڈی یو، آر جے ڈی، مانجھی کی ہم پارٹی اور ایل جے پی رام ولاس جیسی تجربہ کار پارٹیاں ہیں، جن کی بہار کی سیاست میں مضبوط گرفت ہے۔ Prashant Kishor says no political party now

یہ بھی پڑھیں: Prashant Kishor's Political Plunge: پرشانت کشور نے اپنی سیاسی پارٹی کے قیام کا دیا عندیہ

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.