سمستی پور: جن سوراج مہم کے بانی اور سیاسی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے آج بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت کے استحکام پر شکوک کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا نہیں لگتا کہ سات جماعتوں کا یہ عظیم اتحاد آئندہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخاب تک چلے گا۔ انہوں نے جن سوراج مہم کے تحت جمعرات کو یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے دور حکومت میں 10 لاکھ سرکاری نوکری دینے کا معاملہ کبھی ذہن میں نہیں آیا لیکن آج جیسے ہی عظیم اتحاد کی حکومت بنی، وزیر اعلیٰ کی توجہ اس کی طرف کیسے چلی گئی۔ اگر نتیش حکومت ایک سال کے اندر 10 لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کرتی ہے تو ان کی تنظیم وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حمایت میں کام کرے گی۔Prashant Kishor On Bihar Govt
سیاسی حکمت عملی ساز نے بہار میں بننے والی عظیم اتحاد حکومت کے استحکام پر شبہ ظاہر کیا اور کہا کہ ایسا نہیں لگتا کہ یہ اتحاد آئندہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات تک قائم رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ " ممکن ہے کہ یہ لوگ لوک سبھا انتخابات تک ساتھ رہیں، لیکن 2025 میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے عظیم اتحاد بکھر نہ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں سال 2012 سے حکومت بنانے کا یہ چھٹا تجربہ ہے جس سے حکومت بدلی ہے۔ اس طرح حکومت بننے سے بہار کی ترقی پر برا اثر پڑا ہے اور ترقی کی رفتار سست پڑ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Bihar Political Crisis:بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت،وزارت کی تقیسم طے
وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کرسی سے چپکو وزیراعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے نتیش کمار اور 2022 کے نتیش کمار میں زمین و آسمان کا فرق ہے اور یہ ان کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ کی انتخابی کارکردگی میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
یو این آئی