ETV Bharat / bharat

پاکستان میں پرسار بھارتی کے ڈیجیٹل ناظرین اور سامعین زیادہ

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 7:21 AM IST

سنہ 2020 میں پرسار بھارتی کے ڈیجیٹل چینلوں کی 100 فیصد سے زیادہ ویوورشپ ریکارڈ کی گئی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پڑوسی ملک پاکستان میں ڈی ڈی اور آل انڈیا ریڈیو کے لیے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ڈیجیٹل ناظرین اور سامعین ہیں۔

سنہ 2020 میں پرسار بھارتی کے ڈیجیٹل چینلوں کی 100 فیصد سے زیادہ ویوورشپ ریکارڈ کی گئی ہے۔

منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2020 میں ڈی ڈی اور آل انڈیا ریڈیو کے پرسار بھارتی کے ڈیجیٹل چینلوں کی 100 فیصد سے زیادہ ویوورشپ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان چینلوں کو ایک ارب ڈیجیٹل ویووز (Views) اور 6 ارب سے زیادہ منٹس ملے ہیں۔

بیان کے مطابق سال 2020 کے دوران، نیوز آن AIR ایپ کی وجہ سے 25 لاکھ صارفین، اِس پلیٹ فارم سے منسلک ہوئے۔

غازی آباد اپڈیٹ: شمشان گھاٹ میں چھت گرنے سے 25 افراد ہلاک

بیان کے مطابق سنہ 2020 میں بھارت کے گھریلو ناظرین اور سامعین کے بعد پاکستان میں پرسار بھارتی کے سب سے زیادہ ڈیجیٹل ناظرین اور سامعین ہیں اور امریکہ میں بھی پاکستان سے کچھ ہی کم ناظرین اور سامعین ہیں۔

منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ نے کہا ہے کہ لائیو ریڈیو اسٹریمنگ کو 30 کروڑ سے زیادہ Views حاصل ہوئے، جس کے تحت 200 پروگرام سب سے زیادہ مقبول ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں تبصرے کی وجہ سے ڈی ڈی اسپورٹس اور آکاشوانی اسپورٹس نے بھی مقبولیت حاصل کی۔ اس کے بعد ڈی ڈی کسان نے بھی سر فہرست 10 چینلز میں مقام حاصل کیا۔

بیان کے مطابق 2020 کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی اسکولی طلبا سے بات چیت اور یوم جمہوریہ کی پریڈ 2020 کے ویڈیوز سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.