ETV Bharat / bharat

Municipal Elections in Pakistan: بلدیاتی انتخابات کے دوران تشدد میں پی ٹی آئی امیدوار کے بھائی سمیت دو افراد ہلاک - بلدیاتی انتخابات کے دوران تشدد

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کئی جگہوں سے تشدد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اس انتخابی تشدد میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے بھائی سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔

بلدیاتی انتخابات کے دوران تشدد میں پی ٹی آئی امیدوار کے بھائی سمیت دو افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 27, 2022, 7:22 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران اتوار کو انتخابی تشدد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کے بھائی سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ اخبار ڈان کے مطابق کل صبح تمام 14 اضلاع میں پولنگ کا آغاز ہوتے ہی الیکشن کمیشن کو سندھ کے بالائی اور زیریں علاقوں سے تشدد، دست و گریباں اور مبینہ بدانتظامی کی اطلاعات موصول ہونا شروع ہوگئیں۔ متعدد مقامات پر انتخابی نشان غائب ہونے کے بعد کئی پولنگ اسٹیشنوں پر جھڑپوں کے بعد پولنگ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

اتوار کی سہ پہر سانگھڑ اور سکھر میں ایک ایک ہلاکت کی اطلاع ملی، جس کے بعد پولیس نے واقعہ کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی سانگھڑ کے میونسپل ایریا کے امیدوار کا بھائی تھا۔ ڈان نے ٹنڈو آدم سے پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر مشتاق جونیجو کے حوالے سے کہا کہ میں ٹنڈو آدم میں ہماری پارٹی کے امیدوار اصغر گنڈا پور کے بھائی قیصر کی موت کی تصدیق کر سکتا ہوں۔ قیصر کو تشدد کا شکار ہونا پڑا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں:۔ Saudi Arabia Honours Pak Army Chief: سعودی ولی عہد نے پاکستان کے آرمی چیف کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.