ETV Bharat / bharat

Reaction on Bipin Rawat Death: جنرل بپن راوت کی موت پر سیاسی ہنماؤں کا رد عمل - ہیلی کاپٹر حادثہ میں جنرل بپن راوت ہلاک

تمل ناڈو کے کُنور میں ویلنگٹن آرمی سینٹر کے قریب انڈین آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار Chopper Crash ہوگیا جس میں بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت CDS Gen Bipin Rawat اور ان کی اہلیہ سمیت تقریباً 14 افراد سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق جنرل بپن راوت ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

political leaders reaction on death of general bipin rawat
جنرل بپن راوت کی موت پر سیاسی ہنماؤں کا رد عمل
author img

By

Published : Dec 8, 2021, 7:51 PM IST

Updated : Dec 8, 2021, 11:26 PM IST

جنرل بپن راوت CDS Gen Bipin Rawat کا ہیلی حادثے کا شکار ہوگیا اور اس حادثے میں بپن راوت ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد کے ہلاک ہوگئے ہیں۔ موت کی تصدیق ہوتے ہی سیاسی رہنماؤں کا رد عمل سامنے آنے لگا۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی موت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہ' صدمہ کا اظہار کیا۔

political-leaders-reaction-on-death-of-general-bipin-rawat
صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند

صدر جمہوریہ کووند نے ایک تعزیتی پیغام کہا ’’جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا جی کے بے وقت موت سےصدمے میں ہوں۔ ملک نے اپنے بہادر سپوتوں میں سے ایک کو کھو دیا۔ ان کے اہل خانہ کے تیئں تعزیت ‘‘۔

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم ونکیا نائیڈو نے بھی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم ونکیا نائیڈو

نائب صدر جمہوریہ نائیڈو نے جنرل راوت، ان کی اہلیہ اور دیگرافسروں کی موت پرافسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ’’دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار کنبہ کے افراد کے ساتھ ہیں ‘‘۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کو تعزیت پیش کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ' بھارت کے پہلے سی ڈی ایس کے طور پر جنرل راوت نے دفاعی اصلاحات سمیت ہماری مسلح افواج اہم عہدے پر فائز رہے۔ انہیں فوج میں خدمات انجام دینے کا بھرپور تجربہ تھا۔ بھارت ان کی غیر معمولی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔'

وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی دکھ کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ امت شاہ

وزیر داخلہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ' ملک کے لیے ایک انتہائی افسوسناک دن ہے ہم نے اپنے CDS، جنرل بپن راوت جی کو ایک حادثے میں کھو دیا ہے۔ وہ ان بہادر سپاہیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے مادر وطن خدمت کی۔ ان کی مثالین، تعاون اور عزم کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ میں گہرے صدمے میں ہوں۔

جنرل بپن راوت کے تمل ناڈومیں ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت کی خبر ملنے کے بعد ممتا بنرجی نے مالدہ ضلع انتظامیہ کی میٹنگ کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمیں افسوسناک خبر ملی ہے۔ میں صدمے میں ہوں۔ میرے پاس اپنے دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ میں یہ میٹنگ ختم کر رہی ہوں“۔اس کے بعد ممتا بنرجی میٹنگ ختم کردی اور وہاں سے نکل گئی۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے جنرل راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر 11 افراد کے ہیلی کاپٹر حادثے میں مارے جانے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے کی وجہ سے انہوں نے کل اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسٹر راہل گاندھی نے کنور میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل راوت اور دیگر افراد کی موت پر افسوس ظاہرکیا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی جنرل راوت کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری نے جنرل راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر افسران کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ' میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔

یہ ایک غیر موقع حادثہ ہے اور اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ جنہون نے بھی اس حادثے میں اپنی جانیں گوائیں ہیں انہیں میں دل سے اظہار تعزیت پیش کرتا ہوں۔

اس غم میں پورا بھارت متحد ہے۔

اسدالدین اویسی
اسدالدین اویسی

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمان نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ' میری دعائیں جنرل راوت اور ان کی اہلیہ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ ان تمام لوگوں کے پیاروں کے تئیں گہری تعزیت جو آج کنور کے المناک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ مزید گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

مسٹر مودی نے تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹرحادثے میں جنرل راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر افسران اور فوجیوں کی موت پررنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راوت نے پوری لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ۔ وزیراعظم نے کہا ’’ میری ہمدردیاں سوگوار کنبوں کے ساتھ ہیں۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر 11 افراد کی موت پر افسوس اظہار کیا۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جنرل راوت اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کی بے وقت موت ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

واضح رہے کہ ولنگٹن جا رہے ہیلی کاپٹر کے کنور کے نزدیک حادثے کا شکار ہو جانے سے جنرل راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر 11 افراد کی موت ہو گئی۔

Last Updated : Dec 8, 2021, 11:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.