ETV Bharat / bharat

چار اضلاع میں ضمنی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر - Assembly member Kajal Sinha's death

شمالی 24 پرگنہ سمیت دیگر چار اضلاع میں ضمنی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ مغربی بنگال میں رواں ماہ کے آخر میں 30 اکتوبر کو شمالی 24 پرگنہ سمیت دیگر چار اضلاع میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

political activities high in four district
پانچ اضلاع میں ضمنی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر
author img

By

Published : Oct 6, 2021, 12:43 PM IST

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور لفٹ فرنٹ نے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ کانگریس اور بی جے پی کی جانب سے اب تک امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر شوبھن دیب ناتھ چٹرجی امیدوار ہیں جبکہ سی پی آئی ایم نے سجیت کو انتخابی میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔

ویڈیو

کھردہ اسمبلی حلقے پر ترنمول کانگریس کا قبضہ تھا۔ اسمبلی انتخابات 2021 سے عین قبل رکن اسمبلی کاجل سنہا کی موت کے بعد اس حلقے کے لئے انتخابات نہیں ہو پائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

نومنتخب رکن اسمبلی ذاکر حسین اور امرالاسلام 7 اکتوبر کو حلف لیں گے

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی نندی گرام میں شکست کے بعد انہیں بھوانی پور سے ضمنی انتخابات کے لئے امیدوار بنایا گیا تھا۔ ریاستی وزیر شوبھن دیب ناتھ چٹرجی کو پارٹی کی سربراہ ممتابنرجی کے لئے بھوانی پور سے رکن اسمبلی کے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔

ذرائع کے مطابق کھردہ اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کا دبدبہ ہے اور ضمنی انتخابات سے قبل ریاستی وزیر کی جیت یقینی مانی جا رہی ہے۔

مغربی بنگال میں گزشتہ 30 ستمبر کو ہوئے ضمنی انتخابات میں کولکاتا کے بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کامیاب ہوئیں۔ اس کے علاوہ مرشدآباد کے دو اسمبلی حلقوں شمشیرگنج سے امرالاسلام اور جنگی پور سے ذاکر حسین نے جیت درج کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.